?️
کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کی ایک ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا یونیورسل سیفٹی اوور سائٹ آڈٹ کرنے کے لیے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق عالمی ہوابازی کی تنظیم انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن مونٹریال آڈٹ پروگرام کےتحت 5 سال بعد کراچی کا دورہ کرےگی، 4 رکنی ٹیم 10 روزہ دورے پر 18 فروری کو کراچی پہنچے گی۔
انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ٹیم اپنے دورے کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی اور پروازوں سے متعلق جانچ پڑتال کرےگی۔
سی اے اے حکام ٹیم کو ایئرپورٹ پر کیے جانیوالے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے، اس کے علاوہ اکاؤ کا وفد ایئرپورٹ کارگو، فلائٹ کچن، گراونڈ ہینڈلنگ سمیت دیگر شعبہ جات کا آڈٹ کرےگا۔
سی اےاے ریگولیٹری کی جانب سے ایئرپورٹ پر کیے جانے والے اقدامات سے متعلق وفد کو پریذنٹیشن بھی پیش کی جائے گی۔
اکاو کے وفد کو سی اے اے کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگیجزکاونٹر کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔
آئی سی اے او اقوامِ متحدہ کا ایک خصوصی ادارہ ہے جو بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے کام کرتا ہے، ایوی ایشن ریگولیٹر کی پروازوں کے معیار کا جائزہ لیتا اور سیفٹی آڈٹ کے تناظر میں دیگر اقدامات اٹھاتا ہے۔
اکاو یونیورسل سیکیورٹی مونٹریال کی ٹیم نےآخری فزیکل آڈٹ دوہزار انیس میں اور آن لائن دوہزار اکیس میں کیاتھا۔
اس سے قبل آئی سی اے او نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران سی اے اے کو نئے لائسنس جاری کرنے سے قبل فوری طور پر لائسنسنگ سسٹم کو نئے سرے سے تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
جس وقت پاکستانی حکام کی جانب سے 262 پائلٹس کے مشکوک لائنسز کی تحقیقات شروع کی گئیں اس کے بعد سے آئی سی اے او کی جانب سے متعدد آبزرویشنز آچکی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد سی سی اے کے 5 عہدیداروں کو معطل کردیا گیا تھا اور ان کے کیسز مجرمانہ تفتیش کے لیے وفاقی تحقیقاتی اداراے (ایف آئی اے) کو ارسال کردیے تھے۔
ابتدا میں آئی سی اے اوز کی آڈٹ ٹیم نے سیفٹی سے متعلق 36 ہدایات کی تھیں جس میں پاکستان کے ہوابازی حکام نے 26 کلیئر کردیں۔
بعدازاں آئی سی اے او نے بقیہ 10 خدشات کو بھی دور کرنے کا کہا تھا جو نوعیت کے اعتبار تکنیکی تھیں۔
ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ آئی سے اے او نے غلطیوں سے پاک لائسنسنگ نظام کے اٹھائے گئے اقدامات، امتحانی سیلیبس میں اُمیدواروں کے لیے رکھے گئے سوالات اور سوالنامہ کس طرح تیار کیا جاتا ہے، کے بارے میں پوچھا تھا۔
پاکستانی حکام لائسنسنگ سسٹم کو از سر نو ترتیب دے دیا ہے اور شفافیت یقینی بنانے کے لیے ایک علیحدہ ڈائریکٹوریٹ بھی قائم کیا ہے۔
عہدیدار کا کہنا تھا کہ سی اے اے کو نئے لائسنس جاری کرنے سے قبل لائسنسنگ کے نظام کو از سر نو تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی اور اس سسٹم کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔


مشہور خبریں۔
داسو واقعہ کی تحقیقات آخری مراحل میں ہے
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ
جولائی
بلوچستان: سوئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید
?️ 13 جولائی 2023بلوچستان 🙁سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے سوئی میں فوجی آپریشنز کے دوران
جولائی
امریکی کمپنیوں کا محمد بن سلمان کو بڑا دھچکا
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں تیزی
جنوری
کشیدگی پیدا کرنے پر عرب پارلیمنٹ کی صیہونیوں کی تنقید
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی طرف سے مغربی کنارے میں
دسمبر
پاکستانی محقق: امام خمینی (رہ) کے افکار عالم اسلام میں مزاحمت اور بیداری کا آغاز تھے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: ایک پاکستانی سیاسی محقق نے کہا: امام خمینی (رح) کی
جون
نابلس حملے پر جہاد اسلامی کا شدید ردعمل
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے اعلان کیا کہ صیہونی غاصب
اگست
یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب
?️ 23 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں
مارچ
پاکستان اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے دوطرفہ تجارتی معاہدے پر دستخط
مئی