?️
سچ خبریں:ایران نے شام کی سرحد پر ترکی کی نقل و حرکت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملک کو دوسرے ممالک کی ارضی سالمیت کا خیال رکھنا اور اس کا احترام کرنا چاہیے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے دوسرے ممالک میں کسی بھی قسم کے فوجی اقدامات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کو شام کی ارضی سالمیت کا احترام اور اپنے خدشات کو شام کے ساتھ مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہیے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام کی سرحد پر ترکی کی فوجی نقل و حرکت اور فوجی حملے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران دیگر ممالک میں فوجی کارروائی کے خلاف ہے، دوسرے ممالک میں فوجی کارروائی سے حالات مزید پیچیدہ ہوجاتے ہیں، ایران کو ترکی کے خدشات کا علم ہے، اُسے اپنے خدشات دور کرنے کے لئے فوجی مداخلت کے بجائے شامی حکومت کے ساتھ مذاکرات اور گفتگو کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
خطیب زادہ نے کہا کہ حالیہ برسوں کے تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوسرے ممالک میں فوجی مداخلت سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں، خطیب زادہ نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے درمیان مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
مشہور خبریں۔
یورپ کی کونسل فرانس کے امتیازی سلوک کو روکے : روس
?️ 30 ستمبر 2021سچ خبریں: اسپوتنک کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ
ستمبر
صہیونی وزیر تعلیم کے مشیر ہلاک
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کے مطابق اتوار کو صہیونی حکومت کے وزیر تعلیم
اگست
صہیونیوں نے رام اللہ میں الجزیرہ کا دفتر کیا بند
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے فوجی حکم سے الجزیرہ نیٹ ورک کو
ستمبر
قطر نے امریکی اڈے پر ایرانی حملوں کا ہرجانہ ادا کیا
?️ 14 جولائی 2025سچ خبریں: قطر کی سرکاری خبر ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ قطر
جولائی
منکی پاکس کی ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے:وفاقی وزیر صحت
?️ 27 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت
مئی
نیتن یاہو کو حماس کے غزہ میں باقی رہنے پر خوف
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر
مارچ
سعودی عرب جانے والوں کو ایسٹرا زینیکیا اور فائزر ویکیسن لگانا ہوگا
?️ 15 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں وزیراعظم
جون
آئرلینڈ اور اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیار
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے برسلز میں یورپی یونین کے
مارچ