گیس کی منتقلی کے لیے صیہونیوں کے یورپی یونین اور مصر کے ساتھ خفیہ مذاکرات

گیس

🗓️

سچ خبریںاسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مصر کے راستے مقبوضہ فلسطین سے گیس کی یورپ منتقلی کے لیے سہ فریقی خفیہ مذاکرات جاری ہیں اور جلد ہی اس پر دستخط کیے جائیں گے۔
صیہونی فوج کے ریڈیو نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل، یورپی یونین اور مصر کے درمیان مقبوضہ فلسطین سے مصر کے راستے گیس کی یورپ منتقلی کے لیے خفیہ مذاکرات ہوئے ہیں اور اس کے مندرجات کا اعلان جلد میڈیا میں پیش کیا جائے گا۔۔

اسرائیلی وزیر توانائی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے زور دیا کہ آئندہ چند ہفتوں میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کیں، صہیونی ماہرین کے مطابق یوکرین کے بحران سے پیدا ہونے والی عالمی صورتحال کے پیش نظر تل ابیب اپنی گیس مارکیٹوں میں توسیع کا ارادہ رکھتا ہے جب کہ اس وقت صرف مصر اور اردن اس کی گیس کے گاہک ہیں۔

اسرائیلی وزیر توانائی نے یہ بھی اعلان کیا کہ یورپ کو برآمدات کی فراہمی کے لیے گیس کے وسائل دریافت کرنے کے لیے جلد ٹینڈر کا اعلان کیا جائے گا، منصوبے کے مطابق مقبوضہ فلسطین سے مصر اور وہاں سے یورپ تک گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔

 

مشہور خبریں۔

اسلام آباد: کروڑوں روپے کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزم گرفتار

🗓️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے

عراق کا گھریلو لین دین میں ڈالر کے بجائے دینار استعمال کرنے کا حتمی فیصلہ

🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:عراق کے مرکزی بینک کے سربراہ علی العلاق نے اتوار کو

میانمار میں دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں:اقوام متحدہ

🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ میانمار میں بغاوت کے

یحیی السنوار نیتن یاہو کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ سی این این کی رپورٹ

🗓️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی ٹیلیویژن چینل نے اپنی رپورٹ میں حماس کی

فرانس کا عوامی قرضہ 2.8 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا

🗓️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں: فرانسیسی اخبار لی فیگارو کے مطابق فرانسیسی ادارہ برائے شماریات اور

برطانوی وزیراعظم کی مسعود پزشکیان سے فون پر گفتگو

🗓️ 14 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ایران کے صدر مسعود

افغان عوام کا ایک بار پھر امریکہ کے خلاف مظاہرہ

🗓️ 23 فروری 2022سچ خبریں:افغانستان کے بامیان صوبے کے شہریوں نے امریکہ کے ہاتھوں اس

برطانوی طرز کی آزادی بیان

🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس افسران اس ملک کی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے