?️
سچ خبریں: غزہ میں شہداء کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے اور ہر لمحہ شہید ہونے والے بچوں اور خواتین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں شہید ہونے والے بچوں اور خواتین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،اطلاعات کے مطابق گزشتہ چار دنوں میں 260 بچوں اور 230 خواتین کو شہید کیا گیا ہے جس کے بعد اس تباہ کن اعدادوشمار سے صیہونی حکومت کے اہداف کی نوعیت واضح ہوجاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونی جنگی طیاروں کی شمالی غزہ پر بمباری
دوسری جانب ایک فلم شائع ہوئی ہے جس میں ایک ماں جس کا بچہ صہیونی بمباری میں شہید ہوا تھا روتے ہوئے اسے ڈھونڈتی ہے اور کہتی ہے کہ وہ اس کی گود میں بھوکا شہید ہوا ہے۔
اس کے علاوہمجرمانہ قبضہ کرنے والوں نے سفید فاسفورس بم کا استعمال کرتے ہوئے ایک محلے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ۔
درایں اثنا بدھ کی صبح غزہ میں المیادین کے نامہ نگار نے اطلاع دی کہ غزہ کی بستیوں میں خطرے کے سائرن بج رہے ہیں اور صورتحال پھر سے بھڑک اٹھی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ مسلسل اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ کے کئی محلوں کی تاریخی یادگاریں زمین بوس ہو چکی ہیں،غزہ میں المیادین کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ قابضین کے جنگی طیاروں نے خان یونس شہر کے مغرب میں واقع مزاحمتی تحریک کے ایک مرکز کو نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: صیہونی بمباری جاری رہی تو کیا ہوگا؟ فلسطینی مجاہدین کا اہم اعلان
اطلاعات کے مطابق القسام برگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف کے والد کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا اور ان کا بھائی شہید ہو گیا جبکہ ان کے خاندان کے افراد ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت نے اقوام متحدہ کے تین اداروں کے سربراہوں کے ویزوں میں توسیع سے انکار کر دیا
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کم از
جولائی
اربیل میں امریکہ کا مشرقِ وسطیٰ کا سب سے بڑا قونصل خانہ
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی امور کے تجزیہ کار محمد الضاری نے امریکہ کے
دسمبر
ارجنٹائن کے معاشی بحران کے درمیان ٹرمپ کی مبارکباد
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ارجنٹائن کے صدر خاویر میلے کو ان
اکتوبر
پی آئی اے عملے کے پاسپورٹ ضبط کرے گی
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے
فروری
حماس کے سینئر رہنما کا ٹرمپ کے منصوبے پر اپنا موقف واضح
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اکتوبر
عراق میں متنازعہ ڈرامہ سیریل کی نشریات پر پابندی
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:عراقی حکام نے اعلان کیا ہے کہ متنازعہ تاریخی سیریل
مارچ
قطر ورلڈ کپ صہیونیوں کے لیے کیسے ڈراؤنا خواب بنا؟
?️ 27 نومبر 2022سچ خبریں:قطر میں ہونے والے 2022 کے ورلڈ کپ نے فلسطین کی
نومبر
شیخ رشید نے مریم نواز کو بنایا کڑی تنقید کا نشانہ
?️ 17 اکتوبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ
اکتوبر