اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کے معاملے پر محتاط رہنے کی توقع

?️

کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 10 جون کو ہوگا، جس پر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے بہت زیادہ توجہ دی جارہی ہے کیونکہ شرح سود کا اعلان آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے جاری بات چیت اور بجٹ میں کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیے بغیر کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کی خواہاں ہے لیکن اس حوالے سے کچھ اقدامات سے مہنگائی ہوسکتی ہے۔

لہٰذا کچھ ماہرین نے بتایا کہ موجودہ شرح سود 22 فیصد اور مہنگائی کی شرح 11.8 فیصد ہونے کے سبب پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی گنجائش کے باوجود اسٹیٹ بینک محتاط رہے گا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سروے کے مطابق 90 فیصد شرکا کو شرح سود میں کمی کی توقع ہے، تاہم ان کے درمیان اس بات پر اختلاف ہے کہ پالیسی ریٹ میں کتنی کمی ہوگی، پالیسی ریٹ میں 100 سے 300 بیسس پوائنٹس تک کے درمیان کمی کے امکان کو ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری مارکیٹوں میں پہلے ہی ممکنہ شرح سود میں کمی کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں، گزشتہ دو دنوں کے درمیان کراچی انٹربینک آفر ریٹ (کائیبور) اور حکومتی دستاویزات کے نفع میں کمی دیکھی گئی ہے۔

تین ماہ والے سرکاری دستاویزات کا منافع 19 بیسس پوائنٹس تنزلی کے بعد 20.18 فیصد پر آگیا ہے، ایک مہینے کے دوران منافع میں 142 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، جبکہ بینچ مارک 6 ماہ والے پیپرز کا ریٹرن 9 بیسس پوائنٹس گر کر 20.50 پر آگیا، اسی طرح ایک سال والے سرکاری پیپرز کا منافع 9 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد 19.60 فیصد ہو گیا۔

دریں اثنا، 13 ستمبر 2023 کو 24.71 فیصد کی بلند سطح سے کائیبور میں 3.8 فیصد پوائنٹس کی تنزلی ہوئی ہے۔

مالیاتی ماہرین نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک بجٹ میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے اندھیرے میں ہے، جس کے نتیجے میں وہ شرح سود کو قابل انتظام حد میں برقرار رکھنے پر مجبور ہو سکتا ہے، حالانکہ حقیقی شرح سود 10.2 فیصد زائد ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے پچھلی زری پالیسی کے اعلان کے موقع پر کہا تھا کہ مرکزی بینک بجٹ اور آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے ڈیولپمنٹس کو دیکھے گا، لیکن اب اسٹیٹ بینک اس حوالے سے مشاہدات نہیں دیکھ سکے گا۔

بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

محمد سہیل کو جون 2025 تک پالیسی ریٹ میں 600 سے 700 بیسس پوائنٹس کمی کی توقع ہے، جس کے بعد شرح سود 15 سے 16 فیصد پر آ جائے گا۔

دوسری جانب، ٹاپ لائن سروے کے نتائج کے مطابق 88 فیصد شرکا کو یقین ہے کہ مرکزی بینک شرح سود میں کمی کا اعلان کرے گا، جبکہ گزشتہ زری پالیسی اجلاس سے قبل 49 فیصد افراد نے پالیسی ریٹ میں تنزلی کا امکان ظاہر کیا تھا۔

سروے میں 34 فیصد شرکا کو یقین ہے کہ پالیسی ریٹ میں 200 سے 300 بیسس پوائنٹس کی تنزلی ہو گی، جبکہ 43 فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کی جائے گی۔

مزید برآں، 49 فیصد سرمایہ کاروں کو توقع ہے کہ دسمبر تک شرح سود 16 سے 18 فیصد پر آ جائے گی۔

مشہور خبریں۔

جنوبی کوریا تل ابیب کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کا خواہاں

?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:   عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ جنوبی کوریا کی

صیہونیوں کے ہاتھوں مغربی کنارے میں 12 فلسطینی گرفتار

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے پیر کے روز مغربی کنارے سے 12 فلسطینیوں

غزہ میں نئی مبینہ صیہونی فضائی کارروائی؛ ’’شہداء غزہ اسکول‘‘ پر حملہ

?️ 24 جون 2026سچ خبریں:غزہ میں صیہونی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایک

ہسپتال میں 3 فلسطینی نوجوان صیہونیوں کے ہاتھوں شہید

?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے فوجیوں نے جنین کے ابن سینا اسپتال پر

عراقی وزیر اعظم کا اس ملک کے دینی رہنما کے سلسلہ میں اظہار خیال

?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے حالیہ عراق

صیہونی سربراہ کا صیہونی ریاست کی تباہی کا انتباہ

?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم اور ان کی عدالتی اصلاحات کے خلاف صیہونی شہریوں

ایران کی کوششوں کے بعد توسکا جہاز کے 6 ایرانی عملے کے ارکان رہا 

?️ 30 اپریل 2026 سچ خبریں:دہشت گرد امریکی حکومت نے کچھ عرصہ قبل ایک کھلی

طالبان نے افغانستان کے ایک اور اہم علاقے پر قبضہ کرلیا، افغان فوج اور طالبان کے مابین شدید جنگ جاری

?️ 13 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کے ایک اور اہم علاقے غزنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے