?️
سچ خبریں:کینیڈا نے مغربی اور کیف کے اس دعوے کو دہراتے ہوئے کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری طور پر یوکرائن کا سفر کرنے سے گریز کریں۔
روئٹرز خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی اگلے ہفتے کیف کا دورہ کریں گی جہاں وہ یوکرائن کے وزیر اعظم ڈینیز شمل سے ملاقات کریں گی، ان کے دوسرے سفری منصوبوں میں سے ایک کے طور پر خطے میں تعینات یوکرائنی افواج کے ساتھ معلومات اور بات چیت کے لیےاس ملک کے مغربی علاقوں کے دورے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
یادرہے کہ اوٹاوا نے اس سے قبل جزیرہ نما کریمہ کو روس کے ساتھ الحاق کرنے پر 440 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی تھیں،واضح رہے کہ روس اور یوکرائن کے درمیان کشیدگی گزشتہ ماہ اس وقت شروع ہوئی جب روسی وزارت خارجہ نے امریکہ اور نیٹو کے مطالبات کی ایک فہرست جاری کی، جس میں یوکرائن پر زور دیا گیا کہ وہ نیٹو میں شامل نہ ہو اور مشرقی یورپ میں اپنی فوجی موجودگی کو کم کرے جبکہ ماسکو نے امریکہ پر بھی زور دیا کہ وہ سابق سوویت یونین میں فوجی اڈے نہ بنائے۔
قابل ذکر ہے کہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنی سرحد پر تقریباً 100000 فوجیوں کو تعینات کرنے کے بعد یوکرین پر حملہ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔
مشہور خبریں۔
ہم جلدی لبنان سے نہیں نکلنے والے؛صیہونی وزیر کا دعوی
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے وزیر برائے اسٹریٹجک امور نے دعویٰ کیا
فروری
ہم اپنے اتحادیوں کو جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں: پیوٹن
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو اعلان کیا کہ ان
اگست
کیا بانی پی ٹی آئی جیل میں رہتے ہوئے پارٹی کے اختلافات ختم کر سکیں گے؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
جولائی
غزہ کا شہر کیوں اسرائیل کے لیے اہم ہے؟
?️ 19 اگست 2025 غزہ کا شہر کیوں اسرائیل کے لیے اہم ہے؟ دو سال سے
اگست
نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت میں تیزی کی وجہ کیا ہے؟
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو عدالتی کارروائی
اگست
کورونا سے مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے
?️ 26 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کا
ستمبر
فلسطینی مجاہدین اور صیہونی فوج کے درمیان مسلح جھڑپ
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اریحا شہر کے عقبہ جبر کیمپ میں
فروری
افریقہ میں سعودی کے ورود کی مختلف جہتیں
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:ہارورڈ یونیورسٹی کے محقق نک کمبل نے افریقی براعظم پر اثر
اگست