?️
سچ خبریں:ایک بار پھرمغربی جمہوریت کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے اس بار سینکڑوں بے نام قبروں اور کینیڈا کے مقامی بچوں کی نئی اجتماعی قبروں کی دریافت کے ساتھ۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں مقامی بچوں کی اجتماعی قبر کے دریافت ہونے کی چونکا دینے والی خبر کے صرف کچھ ہی ہفتوں بعد اس ملک کے ایک مقامی گروپ نے ریاست ساسکیچیوان میں ایک سابق بورڈنگ اسکول کے صحن میں سیکڑوں نئی قبروں کی ایک اور "خوفناک اور حیران کن دریافت” کا اعلان کیا ہے۔
کینیڈا کی آزاد مقامی پیپلز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان بے نشان قبروں کی تعداد جنہیں ابھی دریافت کیا گیا ہے ، کم سے کم آج تک کی کینیڈا کی تاریخ کی "سب سے بڑی” اجتماعی قبریں ہیں،یونین نے کہا ہے کہ جمعرات کی صبح ہونے والی نیوز کانفرنس میں سسکاچیوان میں سابق ماریوال اینڈین بورڈنگ اسکول کے سابقہ مقام پر سیکڑوں لاشوں کی باقیات پر مشتمل اس اجتماعی قبر کی خوفناک دریافت کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
واضح رہے کہ اجتماعی قبر جس زیادہ تر لاشیں بچوں کی ہیں ، کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حال ہی میں برٹش کولمبیا میں دریافت ہونے والی قبر سے کہیں زیادہ بڑی ہے ، جس میں 215 مقامی بچوں کی باقیات تھیں،یادرہے کہ مقامی بچوں کی اجتماعی قبروں کی دریافت کینیڈا کی تاریخ کے ایک تاریک اور شرمناک باب کی یاد دلانے والی کہانی ہے جس میں اس ملک کی حکومت نے مادری زبان کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لئے مقامی بچوں کو ان کے اہل خانہ اور قبائل سے الگ کیا اور انہیں کیتھولک گرجا گھروں سے وابستہ بورڈنگ اسکولوں میں رکھا جہاں سے انھیں سفید فام خاندانوں کو بیچ دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ ان بچوں پر جسمانی ، جذباتی اور جنسی استحصال کی متعدد اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور دستیاب شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ان اسکولوں میں طلبا کے درمیان خسرہ ، تپ دق ، انفلوئنزا اور دیگر متعدی بیماریوں کے پھیل جانے کا انکشاف ہوا جس کی وجہ سے ان میں سے بہت ساروں کی موت ہوگئی ۔
مشہور خبریں۔
سندھ میں استحکام کی وجہ سے ترقی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ
?️ 11 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ
جون
پاکستانی صارفین واٹس ایپ چینل کیوں نہیں بنا پا رہے؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات، پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز
?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات
نومبر
60 فیصد برطانوی فیکٹریوں کے بند ہونے کا خطرہ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:بلومبرگ نے بتایا کہ ایک سروے کے نتائج کے مطابق 10
ستمبر
طالبان کی حکومت کے بعد شیعوں پر حملے کیوں بڑھے؟
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں: افغان نیشنل پارٹی کے سیکریٹری جنرل جعفر مہدوی نے کہا کہ
اکتوبر
ن لیگ کا قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ
فروری
اردگان خلیج فارس کے ایک اور دورے کنے کے خواہاں
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:آج CNN ترکی نے اطلاع دی ہے کہ ترک صدر رجب
اگست
اپوزیشن کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں: فواد چوہدری
?️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ ہم
جون