کیا یوکرین والے فلسطینیوں سے زیادہ انسان ہیں؟

فلسطین

?️

اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے نے غزہ اور یوکرین کے حوالے سے مغرب کے دوہرے معیار کی مذمت کی۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ابراہیم خریشہ نے جنیوا میں کہا کہ گزشتہ 56 برسوں کے دوران کسی بھی مغربی رہنما نے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے قتل عام کی مذمت نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر مغرب کب تک خاموش رہے گا ؟

اسپوٹنک کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے نے غزہ اور یوکرین کے حوالے سے مغرب کے دوہرے معیار کی مذمت کی۔

جنیوا میں اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل نمائندے ابراہیم خریشہ نے کہا کہ گزشتہ 56 برسوں کے دوران کسی بھی مغربی رہنما نے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے قتل کی مذمت نہیں کی جبکہ یوکرین میں تنازع شروع ہونے کے ایک ماہ بعد مغرب نے روس کے خلاف ایک ہزار سے زیادہ کاروائیاں کی ہیں۔

درایں اثنا روسی صدارتی دفتر کریملن پیلس نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس پٹی پر صیہونی حکومت کی فوج کا زمینی حملہ حالات کو مزید خراب کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

روسی صدارتی دفتر نے کہا کہ غزہ جنگ کے حوالے سے روسی مسودہ امریکہ کے تیار کردہ مسودے سے زیادہ متوازن ہے،تمام فریقین کو جنگ بندی کی دعوت دی جانی چاہیے، بجائے اس کے کہ تنازع کے صرف ایک فریق سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: یوکرین کی جنگ اور اسرائیلی جرائم

کریملن نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فضائیہ کے F-16 لڑاکا طیاروں کی تعیناتی کے بارے میں کہا کہ یہ مسئلہ ہماری توجہ مبذول کرواتا ہے اور ہمیں صورتحال پر گہری نظر رکھنے پر مجبور کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا عراق میں کوئی امریکی فوجی لڑ نہیں رہا؟

?️ 9 اگست 2023سچ خبریں: عراق اور امریکہ کی وزارت دفاع کے حکام نے واشنگٹن

مجرم ایک دوسرے کو انعام دیتے ہیں

?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جنگی مشین کو روکنے میں عالمی برادری

ترکی نے شام کے بعض حصوں پر بمباری تیز کر دی

?️ 29 مئی 2022سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ ترک فوجیوں

عوام کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے

?️ 13 مئی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

پاکستان کا خطے کے 9 ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ 11 فیصد بڑھ گیا

?️ 28 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے

جنگ بندی کی نئی صیہونی تجویز پر حماس کا ردعمل

?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ذرائع نے انکشاف کیا

یوکرین کے لیے امریکہ کی 2 بلین ڈالر کی نئی امداد

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:CNN کی خبر کے مطابق، امریکہ  یوکرین کے لیے 2 بلین

نیتن یاہو ان دنوں کیا کر رہے ہیں؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی وزیر اعظم کی نااہلی کا ذکر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے