?️
سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح سویرے تل ابیب سمیت جنوبی علاقوں پر راکٹ گرے اور ایک صیہونی شہری بھی مارا گیا۔
صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے تل ابیب اور عسقلان کو راکٹوں سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاع دی ہے جس کے بعد خطرے کی گھنٹیاں بجائی گئیں اور پناہ گاہیں کھول دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین سے صیہونیوں کی طرف بڑھنے والا طوفان
یروشلم پوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ آج (ہفتہ) صبح سویرے غزہ، النقب اور تل ابیب کے آس پاس کے جنوبی علاقوں میں میزائل لگنے کے بعد کئی منٹ تک سائرن بجتے رہے۔
الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ تل ابیب میں ایک رہائشی عمارت پر راکٹ گرا جس کے نتیجے میں 70 سالہ خاتون ہلاک ہو گئی۔
دوسری جانب اسرائیل ریڈیو نے صہیونی فوج کے ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ تقریباً ایک گھنٹہ قبل حماس نے ایک مشترکہ آپریشن کیا جس میں راکٹ فائر کرنا اور مزاحمتی گروپوں کا مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونا شامل تھا۔
صہیونی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مقامی وقت کے مطابق آج صبح ساڑھے چھ بجے سے مقبوضہ علاقوں کے جنوب سے مرکز تک خطرے کے سائرن کی آواز سنائی دے رہی ہےجبکہ درجنوں مزاحمتی راکٹ مقبوضہ علاقوں کی جانب فائر کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: جہاد اسلامی کے میزائلوں نے نیتن یاہو کو سبق سکھا دیا ہے:عطوان
صہیونی فوج نے اس بات کی تصدیق کی کہ حماس کی مزاحمتی فورسز سیدروت میں داخل ہوئیں اور مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے والے حماس مزاحمتی گروپ کے ارکان سے صہیونی فوجوں کی جھڑپ ہوئی ۔
درایں اثنا عسقلان کے میئر نے شہر میں تمام پناہ گاہوں کے کھلا رکھنے کا حکم دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہمیں عربوں کو ایک نیا یوم نحس دکھانا ہوگا :صہیونی وزیر
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: "بیٹزلیل سموٹریچ”، جو بنجمن نیتن یاہو کی کابینہ میں وزیر
مئی
الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان
?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا
جنوری
ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین نیب تعینات، نوٹیفکیشن جاری
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) آفتاب سلطان کے
فروری
متنازع لبنانی شخصیت انتخابات کیوں نہیں لڑتی؟
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کو لبنان کے
اکتوبر
غزہ کی پٹی میں تمام اسرائیلی بستیاں غیر قانونی ہیں: اقوام متحدہ
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ امن عمل میں اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار
اگست
خواتین کارکنوں کی موجودگی کے بغیر افغانستان میں امداد فراہم کرنا ممکن نہیں: اقوام متحدہ
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن یوناما نے ایک بیان میں
اپریل
حکومت کے اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں
?️ 15 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اتحادی جماعتوں
نومبر
پنجاب کے اضلاع میں موثر لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ
?️ 29 مارچ 2021پنجاب(سچ خبریں)پنجاب میں کورونا وایرس کی تیسری لہر سے بڑھتے ہوئے کیسز
مارچ