?️
سچ خبریں: امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے مشرق وسطیٰ سے نکلنے کا تصور بھی ناممکن ہے۔
رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق امریکی مسلح افواج کے سربراہ مارک ملی نے اردنی چینل المملکہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کبھی بھی ممکن نہیں ہوگا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ سے نکل جائے۔
ملی نے اس گفتگو میں اردن کو دنیا میں امریکہ کے قریبی شراکت داروں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ امریکی فوج اردن کی مسلح افواج کو تربیت، مشورے اور فوجی ساز و سامان فراہم کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل امریکہ کی قیادت میں مشرق وسطی فضائی دفاعی اتحاد تشکیل دے رہا ہے: گینٹز
انہوں نے تاکید کی کہ مشرق وسطی کا علاقہ امریکہ کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اس علاقے سے نکل جائے گا۔
امریکی مسلح افواج کے سربراہ نے مشرق وسطی کے علاقے میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ خطرات کی بنیاد پر خطے میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ یا کمی ہوتی ہے۔
مارک ملی نے ایران کے حوالے سے امریکی حکام کے دعووں کو دہراتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے!
ملی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم ہے اور شام سے نکلنے کا ہمارا فیصلہ ایک سیاسی فیصلہ ہے جو ہمارے ملک کے اعلیٰ ترین سیاستدان کریں گے۔
مزید پڑھیں: مغرب اور امریکہ کو لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں آتا : عطوان
انہوں نے شام کی سرزمین پر امریکہ کے ناجائز قبضے کا ذکر کیے بغیر یہ دعویٰ کیا کہ شام میں امریکہ کی موجودگی داعش کی شکست کے لیے ہے جبکہ ہم اس ملک میں اپنی فوجی موجودگی میں توسیع نہیں کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بھارتی حکومت اقلیتوں اور کشمیریوں پر ظلم کررہی ہے: وزیر اعظم
?️ 13 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں
دسمبر
یوٹیوبر زیبا وقار منجھے ہوئے سیاست دانوں کے خلاف انتخابی میدان میں اتریں گی
?️ 24 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) یوٹیوبر، اسلامی مبلغ اور ڈاکٹر زیبا وقار پنجاب کے
جنوری
ٹرک ڈرئیور نے سائیکل سواروں کو کچل دیا
?️ 20 جون 2021سچ خبریں:امریکی ریاست ایریزونا پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ٹرک ڈرائیور
جون
قابض انتظامیہ کشمیریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے،میرواعظ
?️ 20 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
دنیا میں بھوک کے بحران کی سنگینی
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: 200 سے زائد غیر سرکاری تنظیموں نے عالمی رہنماؤں
ستمبر
جنگ بندی کے بعد غزہ
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں: جنگ بندی کے آغاز کے ساتھ ہی غزہ کے مکینوں
نومبر
پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، مثبت کیسز میں اضافہ
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا ایک بار پھر تیزی سے پھیلنا
جولائی
افغانستان میں سیاسی استحکام اور امن کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ
?️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
ستمبر