جرمنی کو 8.5 بلین ڈالر کے امریکی فوجی ہیلی کاپٹروں کی فروخت

جرمنی

?️

سچ خبریں:پینٹاگون سے وابستہ ایک تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ جرمنی اور یورپ کی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے امریکہ تقریباً 8.5 بلین ڈالر کے معاہدے کے تحت برلن کو فوجی ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایسے حالات میں جہاں یوکرین کے معاملے پر روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی جاری ہے، امریکہ کی جانب سے جرمنی کو 60 چنوک 47 فوجی ہیلی کاپٹر اور دیگر متعلقہ ساز و سامان کی فروخت کی تیاری نے مغربی میڈیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی، جو دوسرے ممالک کو امریکی ہتھیاروں اور فوجی امداد کی فروخت کی ذمہ دار ہے، نے جرمنی کو فوجی ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی منظوری کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون سے وابستہ اس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن جرمنی کو تقریباً 8.5 بلین ڈالر مالیت کے چنوک 47 فوجی ہیلی کاپٹر فروخت کرنے جا رہا ہے، یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی میڈیا ذرائع نے اعلان کیا کہ جرمن فوج چینوک-47 فوجی ہیلی کاپٹر امریکہ سے خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس لاجسٹک ہیلی کاپٹر کو بنانے والی کمپنی بوئنگ کے ساتھ جرمن معاہدے کا اعلان پانچ ارب یورو کیا گیا ہے، واضح رہے کہ جرمنی کی طرف سے یو ایس چنوک-47 ہیلی کاپٹر خریدنے کی کوشش اس لیے سامنے آئی ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر تیز رفتار فضائی نقل و حمل، تیزی سے فوجیوں کی منتقلی اور پیرا ٹروپر کی نقل و حمل اور لانچ کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یو ایس ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے حال ہی میں شائع ہونے والے اپنے بیان میں جرمنی کو ہیلی کاپٹروں کی فروخت کے بارے میں وضاحت دی اور اسے واشنگٹن کے مفاد میں قرار دیا۔

مشہور خبریں۔

چین: ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی

?️ 25 مارچ 2026سچ خبریں: چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایران اور امریکہ

پنجاب حکومت کی کم از کم اجرت کے نفاذ کیلئے صوبہ بھر میں مہم شروع

?️ 30 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے صوبے

ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کے خلاف فوجی حملے کے ذریعے کیا حاصل کرنا چاہتی ہے؟

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: حالیہ ہفتوں میں، امریکہ نے اپنی خارجہ پالیسی میں ایک واضح

نیتن یاہو نے پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ دائر کیا؛ وجہ؟

?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: The Calcalist اخبار کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے وکیل کے

غزہ کے بارے میں یمنی انصاراللہ کا تازہ ترین موقف

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: یمنی انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن نے صیہونی حکومت

آبنائے ہرمز ایران کا ایٹمی ہتھیار ہے: سابق بھارتی سفارتکار

?️ 17 جولائی 2026سچ خبریں:سابق بھارتی سفارتکار راجیو سیکری نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ

ترکی ہمارا چوتھا اہم تجارتی شریک ہے: تل ابیب

?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں:  صیہونی حکومت کی اقتصادیات اور صنعت کے وزیر اورنا بریبائی

امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام کے قتل کا انکشاف

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:شمالی کیلیفورنیا میں ریلی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے