?️
کیا امریکہ امیگریش پالیسوں کو مزید سخت بنا رہا ہے؟
امریکہ میں حالیہ فائرنگ کے بعد امیگریشن پالیسی مزید سخت رخ اختیار کر رہی ہے۔ امریکی وزیرِ امنیت داخلی، کریستی نوئم نے دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بعض ممالک کے لیے مکمل سفری پابندی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم ایسے افراد کو نہیں چاہتے، حتیٰ کہ ایک بھی نہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے مطابق، نوئم نے پیر کے روز اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ ان ممالک سے سفر پر مکمل پابندی عائد کرے جن کے باشندے — اس کے مطابق قاتلوں، فائدہ اٹھانے والوں اور ریاستی مراعات پر انحصار کرنے والوں” کی صورت میں ملک میں داخل ہوتے ہیں۔
نوئم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ حال ہی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملی ہیں، جس کے کچھ دیر بعد ٹرمپ نے بھی ان کا بیان اپنی نیٹ ورک "ٹروتھ سوشل” پر شیئر کیا۔
نوئم نے اپنے سخت بیان میں کہا:"ہمارے آباؤ اجداد نے اس ملک کی بنیاد خون، محنت اور آزادی سے محبت کے ساتھ رکھی تھی، نہ کہ اس لیے کہ بیرونی حملہ آور ہمارے ہیروز کو قتل کریں، ہمارے ٹیکس ہڑپیں اور امریکیوں کے لیے مختص فوائد چھین لیں۔ ہم انہیں نہیں چاہتے، حتیٰ کہ ایک بھی نہیں۔
این بی سی کی جانب سے استفسار کے باوجود وزارت امنیت داخلی نے یہ وضاحت دینے سے انکار کیا کہ نوئم کن ممالک کی بات کر رہی ہیں۔
فائرنگ کے اس واقعے کے بعد — جس میں دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر واشنگٹن ڈی سی میں گشت کے دوران حملہ کیا گیا اور ایک اہلکار ہلاک ہوگیا — صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کی امیگریشن پالیسی مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکام کے مطابق حملہ آور افغان شہری تھا، جو امریکی انخلا کے بعد ستمبر 2021 میں قانونی طور پر امریکہ آیا تھا۔ واقعے نے افغانستان سے امریکی انخلا، سابقہ اور موجودہ حکومتوں کی امیگریشن پالیسیوں اور سکیورٹی خدشات پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
اسی تناظر میں، امریکی محکمۂ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کے ویزے فی الفور معطل کر دیے گئے ہیں، اور ملک بھر میں امیگریشن فائلوں کی وسیع پیمانے پر ازسرِ نو جانچ شروع کر دی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے شام کو تقسیم کرنے کے خطرناک منصوبے کا انکشاف
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ صیہونی حکومت
مارچ
موجودہ حکومت پر دوست ممالک اعتبار نہیں کرتے،شوکت ترین
?️ 22 نومبر 2022کراچی: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی کے سینیٹر
نومبر
چین کا 15 ارب ڈالر قرض، پاکستان 5 سال توسیع کا خواہاں
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان چین سے قرض توسیع کا خواہاں ہے
مئی
سندھ ہائیکورٹ کا وفاقی حکومت پر برہمی کا اظہار
?️ 6 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افرادکی عدم بازیابی پر وفاقی حکومت
مئی
فلسطین کو تسلیم کیے جانے کے بارے میں ترکی کا بیان
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کمبوڈیا کے اپنے ہم منصب
مئی
یورپی یونین کی طالبان کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے 5 شرطیں
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے طالبان
دسمبر
جاننا چاہتے ہیں فیض آباد دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کے
نومبر
وزیر اعظم نے ظہیرالدین بابر کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے
?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ازبک صدر کے ہمراہ
جولائی