کیا اسرائیلی افسر کی لاش کی واپسی غزہ فائر بندی کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھا دے گی؟

لاش

?️

کیا اسرائیلی افسر کی لاش کی واپسی غزہ فائر بندی کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھا دے گی؟
 صہیونی روزنامہ ہاآرتص نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیلی افسر ہدار گولدن کی لاش کی واپسی ممکنہ طور پر غزہ فائر بند معاہدے کو دوسرے مرحلے میں داخل کر سکتی ہے، جس کے تحت شہید عزالدین القسام بریگیڈز کے تقریباً ۲۰۰ رزمندوں کی رہائی یا انخلا کا راستہ کھل سکتا ہے۔
ہاآرتص کے مطابق، گولدن کی لاش کی تحویل اسرائیلی افکارِ عامہ کو اس سمت دھکیل سکتی ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان تازہ پیش رفت ممکن ہو جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور ثالث ممالک اسرائیل پر دباؤ بڑھا رہے ہیں کہ وہ رفح کے زیرِ زمین ٹنلوں میں پھنسے القسام رزمندوں کو نکلنے کی اجازت دے۔
صہیونی میڈیا لکھتا ہے کہ گولدن کی لاش کی واپسی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی معاہدے کے اگلے مرحلے کی طرف بڑھنے پر آمادہ کر سکتی ہے۔
تاہم تل ابیب کے سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ اندازہ لگانا آسان نہیں کہ آیا گولدن کی لاش کی واپسی دوسرے معاہدے کا راستہ ہموار کرے گی یا نہیں۔
ذرائع کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اس معاملے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا اور توقع ہے کہ وہ اپنے مشیر جیرڈ کُشنر سے ملاقات کے بعد فیصلہ کریں گے۔
حماس کے سینئر رہنما محمد نزال کا کہنا ہے کہ رفح میں کسی بھی ممکنہ جھڑپ کی ذمہ داری مکمل طور پر اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ:حماس فائر بندی کے معاہدے کی تمام شقوں کی پابند ہے,القسام رزمندوں کی رفح سے باہر منتقلی ہرگز قبول نہیں
اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے حال ہی میں بیان دیا تھا کہ ٹنلوں میں موجود حماس رزمندوں کے انخلا کی شرط ہدار گولدن کی لاش کی واپسی ہے—یہی شرط بعد میں کابینہ کے اندر اختلافات کا باعث بنی۔
حماس کے مطابق، اسرائیلی لاشوں کی تلاش اور واپسی غزہ کی وسیع تباہی کے باعث وقت لے رہی ہے، اور یہ عمل فائر بندی کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے جو ۱۰ اکتوبر سے جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

گولی کیوں چلائی؟ وہ کہتے ہیں وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے

یمن کے سلسلہ میں عالمی برادری کو خاموش نہیں رہنا چاہیے:شیخ زکزاکی

?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:نائجیریا کے مذہبی رہنما شیخ زکزاکی نے سعودی عرب اور متحدہ

ترکی کے صدر کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا عجیب دعویٰ

?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے شمالی عراق میں انسداد دہشت گردی کی

عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی سمیت 3 مطالبات رکھے ہیں، اسد قیصر

?️ 24 دسمبر 2024 پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے

اسلام آباد پولیس کی خاتون افسر آمنہ بیگ بین الاقوامی اوارڈ کے لئے نامزد

?️ 20 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد پولیس کی خاتون افسر آمنہ بیگ کو

ترکی کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی توسعہ کی مذمت 

?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:ترکیہ کی وزارت خارجہ نے آج اتوار کو ایک بیان

نسل پرست دہشتگردوں کی ہوا نکل گئی

?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:عراقی کی صدر تحریک کے رہنما نے صیہونی حکومت کے خلاف

واحد عمران خان ہیں جو8فروری کے بعد مسکرا رہے اورموجودہ صورتحال کو انجوائے کررہے

?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے