کشمیر کے سینر علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال،کشمیر میں کرفیو،پاکستان میں سوگ

کشمیر

?️

سچ خبریں:ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حریت کانفرانس کے سابق صدر اور علیحدگی پسند رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال ہو گیا جس پر کشمیر میں انٹرنیٹ سہولیات بند کرنے کے ساتھ ساتھ پوری وادی میں کرفیو کا سماں دیکھنے کو ملا ہے جبکہ پاکستان میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی حریت کانفرنس کے صدر سید علی شاہ گیلانی کی نماز جنازہ اور تدفین میں صرف محلہ کمیٹی کے لوگوں کو ہی شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی کوصبح 4:37 بجے سپرد خاک کیا گیا ، ذرائع کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین میں سید شاہ گیلانی کے دو فرزندوں ڈاکٹر نعیم گیلانی اور سید نسیم گیلانی کے علاوہ کم و بیش 50 افراد موجود تھے۔

اس موقع پرجامع مسجد اور گیلانی کی رہائش گاہ کے قریب سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ سید علی شاہ گیلانی کی میت کو لحد میں اتارتے وقت اور اس کے بعد فلک شگاف نعرے لگائے گئے، گزشتہ رات تقریباً 10:30 بجے سید علی شاہ گیلانی طویل علالت کے سبب مالک حقیقی سے جا ملے۔

دوسری جانب کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی ) وجے کمار کا کہنا ہے کہ سید علی شاہ گیلانی کے انتقال کے بعد وادی کشمیر میں موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے ساتھ مختلف قسم کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، پولیس نے بتایا کہ کشمیر میں کرفیو جیسی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ گیلانی کے گھر کے اطراف پولیس اہلکاروں کی بھاری تعداد کو تعینات کیا گیاہے اورگیلانی کے گھر کی طرف جانے والی سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

حریت کانفرنس کے سابق صدر گیلانی گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے، وہ تین بار ایم ایل اے بھی رہے، 92 سالہ گیلانی نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصے تک جموں و کشمیر کی تحریک میں کلیدی رول ادا کیا۔ ان کے خاندان کے ایک رکن کے مطابق انہوں نے بدھ کی رات تقریباً۱۰:۳۰ بجے آخری سانس لی۔

واضح رہے کہ 29 ستمبر 1929 کو ضلع بانڈی پورہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہونے والے سید علی شاہ گیلانی نے اپنی تعلیم اورینٹل کالج لاہور سے حاصل کی تھی۔

 

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کی تحریک سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں۔ عرفان صدیقی

?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی

ڈالر کی قدر میں کمی

?️ 10 اگست 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید

جنگ بندی کے حوالے سے حزب اللہ کے 3 اصول کیا ہیں ؟

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: لبنان میں جنگ بندی کی تجویز کی تحقیقات اور جواب

غزہ میں قیامِ امن کیلئے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا: حافظ نعیم الرحمان

?️ 20 دسمبر 2025اسلام آباد:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا

چینی صدر کے ساتھ ملاقات کے بارے میں ٹرمپ کا بیان

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ

مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل بن چکا ہے: وزیر خارجہ

?️ 6 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے

امریکی فوج نے ٹرمپ کو خبردار کیا؛ ایران کے ساتھ جنگ کے نتائج ناقابل تلافی 

?️ 24 فروری 2026 سچ خبریں:ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جوائنٹ چیفس

خواجہ سعد رفیق نے سیلاب متاثرین میں چیکس کی تقسیم سے پہلے کیمرے بند کروا دیے

?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے