سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع کے مطابق کابل میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ایک ہی خاندان کے نو افراد ہلاک ہوئے۔
افغانستان کے ماندگاراخبار کی رپورٹ کے مطابق کابل میں ہونے والے کل کے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں میں چھ بچے تھے،یادرہے کہ امریکی ڈرون نے گزشتہ روز ایک رہائشی گھر پر راکٹ داغا جس کے نتیجہ میں نو افراد ہلاک ہوئے۔
امریکی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ راکٹ حملہ ایک کار پر کیا گیا جس میں کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی،اطلاعات کے مطابق آج صبح بھی افغان دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ کے شمال میں واقع خیرخانہ کے علاقے سے تین راکٹ داغے گئے،تاہم اب تک اس حملہ میں ہونے والے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔