?️
سچ خبریں:یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نیکولینکو نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ یوکرائنی طیارہ افغانستان سے ہائی جیک کر کے ایران لے جایا گیا ہے۔
یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان اولیگ نیکولینکو نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ یوکرائنی طیارہ افغانستان سے اغوا کیا گیا اور ایران لے جایا گیا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس طیارے کے ہائی جیکنگ کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں درست نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یوکرین کے نائب وزیر خارجہ یووجینی ینین نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرائنی شہریوں کو نکالنے کے لیے افغانستان بھیجے گئے یوکرائنی طیارے کو نامعلوم افراد نے ہائی جیک کر کے ایران پہنچا دیا تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ اتوار کو ہمارے طیارے کو نامعلوم افراد نے ہائی جیک کیا تھا،انھوں نے کہا کہ منگل کے روز طیارہ عملی طور پر ہم سے چوری کیا گیا تھا اور یوکرین کے شہریوں کے بجائے مسافروں کے ایک گروپ کو لے کر ایران چلا گیا جس کی شناخت ہم نہیں جانتے۔
انھوں نے مزید کہ اس واقعے کے بعدہم نے یوکرینیوں کو نکالنے کے لیے مزید تین بار کوشش کی ، تاہم کامیاب نہیں ہوسکے کیونکہ ہجوم کی وجہ سے یوکرین کے لوگ ہوائی جہاز میں سوار نہیں ہو سکے،ینین نے طیارے کی صورتحال کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔
دریں اثنا ، ایرانی ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے یوکرین کے طیارے کے ہائی جیکنگ کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ اس طیارے نے کل مشہد ائیرپورٹ پر ایندھن بھرا اور 21:50 پر کیف ہوائی اڈے پر اترگیا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب اور یمن پر جارحیت کے نتائج سے فرار
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: جحاف نے الحدث پروگرام میں العالم کو بتایا کہ یمن
مارچ
حماس کا غزہ کے مستقبل میں مرکزی کردار
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن غازی حمد
نومبر
بجلی کی قیمتوں میں پھر سے اضافے کا امکان
?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں)مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے ایک اور
جنوری
غزہ جنگ میں صیہونیوں کی ہلاکتوں کے نئے اعدادوشمار
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:قابض حکومت کے میڈیا ماہرین نے غزہ جنگ میں اسرائیلی انسانی
دسمبر
کون سے ممالک نے ایران پر امریکی حملے کی مذمت نہیں کی؟
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ کے ایران پر ایٹمی تنصیبات پر حملے کی مذمت
جون
یورپی کمیشن اور کونسل کے صدر کی بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی کہ چین اور یورپی یونین
جولائی
سامان کی جلد کلیئرنس، ایف بی آر کا کراچی میں ’فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم‘ نافذ کرنے کا اعلان
?️ 15 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) ایف بی آر کل سے کراچی میں فیس
دسمبر
اربعین حسینی میں غیر ملکی زائرین کی تعداد میں اضافہ
?️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: عراق کے وزیر داخلہ نے اربعین حسینی (ع) کی تقریب
ستمبر