یوکرائن میں سیاحوں سے پیسے لوٹنے والا صہیونی گروہ گرفتار

یوکرائن

?️

سچ خبریں:یوکرائنی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوکرین کے دارالحکومت میں مجرم صہیونیوں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے جو غیر ملکی سیاحوں سے پیسے بھتہ لے رہے تھے۔

فلسطین میں قابض اور بچوں کو قتل کرنے والے مجرم صہیونیوں نے یورپ میں اپنی فطرت کو ایک مختلف انداز میں دکھایا ہے،اسرائیلی میڈیا نے اتوار کی شام اطلاع دی کہ یوکرائنی پولیس نے غیر ملکی سیاحوں سے پیسے لینے اور بھتہ لینے کے جرم میں کی یف میں مجرم صہیونیوں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

عبرانی زبان کے اخبار واللا نیوز کے مطابق صہیونی غنڈے ریستورانوں اور کیفوں میں سرگرم تھےیوکرائنی حکام نے سیاحوں سےبھتہ خوری کرنے والےاس گروہ کے بارے میں بار بار خبردار کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ گروپجو یوکرین کے دارالحکومت میں 2020 سے کام کر رہا ہے ، اب تک تقریبا 150 سیاحوں کو دھوکہ دے چکا ہے اور انہیں بھتہ دے چکا ہے،یہ ریستورانوں اور کیفوں میں متعدد ویٹرز کی خدمات حاصل کرکے سیاحوں کو ادائیگی سے10 گنا زیادہ بل ادا کرنے کے لیے مجبور کرتے تھے ۔

متاثرین جنہیں اپنے اصل آرڈر سے دسیوں ہزار ڈالر زیادہ ادا کرنا پڑتے تھے انہیں ریستوران کے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے ہراساں کرنے کی دھمکی دی جاتی تھی اور وہ اگر بل ادا کرنے سے انکار یا اعتراض کرتےتھے تو صیہونی مجرم انھیں ایک دفتر میں لے جاتے تھے جسے رستوران کے ہیڈ کا دفتر بتاتے تھے ،وہاں ان سے تشدد اور دھمکی کے ساتھ تاوان لیا جاتا تھا۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق اگر سیاح پھر بھی اضافی بل ادا کرنے سے انکار کر تے تھے تو صہیونی ان سے پیسے اور قیمتی سامان چھین لیتے تھے،کی یف پراسیکیوٹر کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس صہیونی مجرم گروہ کا ایک رکن اس سے قبل بین الاقوامی پولیس کو بینک فراڈ کے لیے مطلوب تھا۔

 

مشہور خبریں۔

بلاول بھٹو کا دورہ تہران

?️ 14 جون 2022تہران (سچ خبریں)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول

امریکہ کے خلاف یمن کی کاروائی جاری

?️ 12 جون 2024سچ خبریں: امریکن ولسن سینٹر نے اعلان کیا کہ امریکہ اور اس

ہسپتالوں کی ایمرجنسیز کو سیف سٹی کے ساتھ لنک کردیا۔ مریم نواز

?️ 13 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہسپتالوں

امریکہ تاریخی افراط زر کا شکار

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں ان دنوں افراط زر نے پٹرول، خوراک، کپڑوں

کیا قدس فلسطینیوں کی تیسری انتفاضہ کا اصل مرکز ہوگا؟

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:  انتفاضہ یا پتھر کا انقلاب ایک نئی صیہونی مخالف تحریک

پنجاب میں ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دئے گئے

?️ 19 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب بھر میں نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت

نوجوانوں کی تعلیم کو ملک کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا ہے

?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک میں تعلیمی اداروں کے

پاکستان میں قومی سلامتی سےمتعلق پہلی بارجامع پالیسی تیارکی گئی ہے

?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے