?️
سچ خبریں:چین نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے افغانستان کی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے افغانستان کے لیے مالی امداد دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا، افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے وانگ یی نے کہاکہ افغانستان کو تمام محاذوں پر بحالی اور تعمیر نو کی ضرورت ہے اور اس کی ترقی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک سے افغانستان کے خلاف یکطرفہ پابندیاں اٹھانے کے مطالبے کا اعادہ کیا اور عالمی ادارہ صحت سے افغانستان کی مدد کے لیے مزید کورونا ویکسین اور طبی آلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا، چین نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کو 30 ملین ڈالر کی ہنگامی انسانی امداد بھیجے گا۔
چینی وزیر خارجہ نے طالبان کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا عمومی تاثر یہ ہے کہ طالبان بیرونی ممالک سے بات چیت اور تعاون کے خواہشمند ہیں اور اس میں سنجیدہ ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد عالمی بینکوں میں اس کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے گئے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے مالیات تک رسائی منقطع کر دی جس کی وجہ سے اس وقت افغان بینکوں میں پیسے نہیں ہیں، سرکاری ملازمین کو تنخواہ نہیں دی جاتی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے منگل کے روز کہا کہ افغانستان کی معیشت اس سال 30 فیصد کم ہو جائے گی جس سے مہاجرین کا بحران وجود میں آئے گا۔
مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کو مارو اور مزے کرو!؛صیہونی جنرل کا فوجیوں سے خطاب
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی جنرل جنرل ابینوعم امونه نے صیہونی فوجیوں کے ایک اجتماع
ستمبر
ٹرمپ کا میکرون کو ازدواجی مشورہ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ویتنام میں فرانسیسی صدر میکرون کو بیوی
جون
غزہ کی تعمیر نو کے راستے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی رکاوٹیں
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:جنگ کے بعد کے مرحلے میں سب سے اہم مسئلہ
فروری
کورونا: اگلے 48 گھنٹوں میں نئی پابندیوں کا اعلان متوقع
?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس منعقد
جنوری
اسرائیل میں اسلحہ لائسنس کی درخواستوں میں تین گنا اضافہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک صہیونی میگزین نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی
ستمبر
امریکی سینیٹرز نے واشنگٹن سے ابو عاقلہ کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: امریکی سینیٹ کے 24 ارکان نے جمعرات کو امریکی
جون
وعدہ حسن نصر اللہ ؛ تم عمودی طور پر آتے ہو، تم افقی طور پر لوٹتے ہو!
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: جنوبی لبنان میں مقیم المیادین نیٹ ورک کے مطابق حزب
اکتوبر
پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 53 مریض انتقال کر گئے
?️ 8 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں متاثرہ
جون