?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد دیر سے سہی مگر درست ہے اور ان کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ سہیل آفریدی کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا گیا اور شکریہ بھی ادا کیا گیا، ہم سب کی اپنی اپنی جماعتیں اور سیاسی وابستگیاں ہیں لیکن بالآخر ہم سب ایک پاکستان کا حصہ ہیں اور قومی مفادات پر اتفاق ناگزیر ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، سہیل آفریدی نے خود اعتراف کیا کہ دہشتگردوں نے بعض علاقوں میں لوگوں کے گھروں پر قبضے کیے ہیں، جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا تھا اور موجودہ حالات میں بھی ہمیں اپنی اپنی سیاست کو ایک طرف رکھ کر قومی سلامتی کو ترجیح دینا ہوگی، ملکی مفادات کے لیے سیاسی اختلافات پسِ پشت ڈالنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات میں سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی مسائل اور وفاق کے ذمے واجبات کا معاملہ بھی اٹھایا، وفاقی حکومت بھی چاہتی ہے کہ خیبرپختونخوا کو زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کیے جائیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل صرف باہمی مشاورت اور مل بیٹھ کر بات کرنے سے ہی ممکن ہے کیونکہ اسی طریقے سے معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فلسطین کو تسلیم کرنے پر اقوام متحدہ کے ارکان کا ردعمل
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ارکان نے فلسطین کی آزاد ریاست کے
مئی
بلومبرگ کی تہران اور واشنگٹن کے درمیان ممکنہ مفاہمت کے مسودے کی تفصیلات
?️ 17 جون 2026سچ خبریں: بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں ایران اور امریکہ کے درمیان
جون
ایران فنِ سوداگری میں فاتح قرار پایا:برطانوی اخبار
?️ 1 اپریل 2026سچ خبریں:برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ میں امریکی تجزیہ کار سڈنی بلومنٹل
اپریل
موساد کا سربراہ اپنے واشنگٹن کے خفیہ دورے میں کیا ڈھونڈ رہا تھا؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں:دو امریکی ذرائع نے Axios ویب سائٹ کو بتایا کہ موساد
اگست
اپنی مداخلت پسندانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے امریکہ نے ایک بار پھر کیوبا کو دھمکی دی
?️ 12 جولائی 2026سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کیوبا کے حکام سے خطاب
جولائی
امریکی پالیسیاں تیسری جنگ عظیم میں ختم ہوں گی: ٹرمپ
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: متنازعہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز
مئی
طوفان الاقصی کے بعد صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے منصوبے کا کیا ہوگا؟
?️ 18 اکتوبر 2023سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کا جملہ کہ صیہونی حکومت جانے
اکتوبر
مشرق وسطی کا کینسر
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
اگست