🗓️
سچ خبریں: روسی صدر نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہم ان تعلقات کو ہر ممکن طریقے سے فروغ دیں گے۔
روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کی شام کہا کہ ماسکو ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔
سوچی میں روسی ٹیچر آف دی ایئر مقابلے کے فاتحین اور فائنلسٹوں سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے وضاحت کی کہ ہمارے ایران کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہم ان تعلقات کو ہر ممکن طریقے سے فروغ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور روس کے درمیان تعاون سے صیہونی خوفزدہ
ماسکو اور تہران تعلقات میں بہتری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ روس ایران جیسے ممالک میں بچوں کو تعلیم دینے کے لیے روسی طریقوں کے ساتھ روسی زبان میں تعلیمی ادارے قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام ثقافت اور تعلیمی نظام کی توسیع ہے۔
اس سلسلے میں پیوٹن نے مزید کہا کہ میری رائے میں ہمیں سب سے پہلے ان ممالک میں اپنی تعلیم، زبان اور ثقافت میں دلچسپی کی حمایت کرنی چاہیے جو کبھی ایک ملک، سوویت یونین کا حصہ تھے کیونکہ ان میں ہمارے بہت مضبوط رشتے ہیں اب بھی موجود ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بین الاقوامی اداروں میں روس کے مستقل نمائندے میخائل الیانوف نے اس ملک کے وزیر دفاع کے دورۂ ایران کے ردعمل میں تہران اور ماسکو کے درمیان مذاکرات بشمول دونوں ممالک کے فوجی حکام کے درمیان مذاکرات کو ضروری قرار دیا ۔
مزید پڑھیں: ایران اور روس نے امریکہ کو کیسے پریشان کر رکھا ہے؟
انہوں نے کہا کہ دفاعی سفارت کاری کی ترقی، دوطرفہ تعاون کی توسیع کے ساتھ ساتھ مشترکہ خطرات اور بین الاقوامی دہشت گردی سے نمٹنے دونوں فریقین کے درمیان ملاقات کے اہم محور رہے ۔
مشہور خبریں۔
آپریشن بئر السبع حالیہ برسوں میں سب سے شدید حملہ رہا ہے: صہیونی ردعمل
🗓️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: آپریشن بئر السبع پر ردعمل جاری ہے اسرائیل کے چینل
مارچ
عدالتیں بھی محفوظ نہیں رہیں: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
🗓️ 9 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سابق وزیرِاعظم مسلم لیگ نون کے راہنما شاہد
فروری
پاکستانی قوم فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: فواد چوہدری
🗓️ 13 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی
مئی
پی ڈی ایم کا ہدف مریم بی بی کو ملک سے باہر بھیجنا ہے: شیخ رشید
🗓️ 5 فروری 2021راولپنڈی (سچ خبریں) راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے وزیر
فروری
ملکی تاریخ میں کسی وزیر اعلیٰ نے یہ کام نہیں کیا، جو میں نے کیا: بزدار
🗓️ 4 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بہت بڑا دعویٰ کرتے
جولائی
پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؛کرملین کا بیان
🗓️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی صدارتی دفتر (کرملین) نے کہا کہ پیوٹن نے بحیرہ
مارچ
’او خدایا! اسرائیلی بمباری کا خاتمہ فرما‘ شوبز شخصیات رفح بمباری پر اشکبار
🗓️ 31 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ (یو این) کی
مئی
فوجی ماہرین نے جرمن فوج کے دیوالیہ ہونے کے خطرے کے بارے میں خبردار کیا
🗓️ 17 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن فوکس میگزین نے ایک مضمون میں لکھا کہ جرمن حکومت
اپریل