سچ خبریں:روس کے صدر کی جانب سے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کو آزادی بیان کے دائرے سے باہر قراردیے جانے پر عالم اسلام میں ان کے اس بیان کا سراہنا کیا جارہا ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ پیغمبراسلام حضرت محمدمصطفیؐ کی شان میں گستاخی آزادیٔ اظہار رائے نہیں ہے جس کے بعد عالم اسلام میں روسی صدر پوتین کے اس بیان کا خیرمقدم کیا جارہا ہے،سالانہ پریس کانفرنس میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ شان رسالت میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیؐ کی شان میں گستاخی آزادیٔ اظہارِ رائے نہیں،روسی صدر کا کہنا تھا کہ آزادی آپ کے اردگرد لوگوں کو عزت دینے کا نام ہے۔
درایں اثناپاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان کے بعض دیگر حلقوں نے روسی صدر پوتین کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے،پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کا بیان میرے مؤقف کی تائید ہے کہ شان رسالت میں گستاخی آزادی رائے نہیں،انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا سے مقابلے کیلئے مسلم قیادت کو یہ پیغام پوری دنیا تک پہنچانا چاہیے اور سمجھانا چاہیے کہ آزادی رائے کا کیا مطلب ہے۔