سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف جنگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زخمیوں کی تعداد کا اعلان کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف جنگ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؛صیہونی ہسپتالوں کی زبانی
اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں مزاحمتی مجاہدین کے ساتھ لڑائی میں 19 صیہونی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
قبل ازیں صہیونی اخبار یدیوت احرونٹ نے تاکید کی تھی کہ صیہونی وزارت جنگ کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں 12 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجیوں کے مستقل طور پر معذور ہونے کا خدشہ ہے۔
اس سے قبل صہیونی فوج نے اعلان کیا تھا کہ 3 صہیونی اسیروں کو رہا کرنے کی ان کی ناکام کوشش ہوئی اور ان کی اپنی فورسز کے ہاتھوں صیہونی قیدی ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی قید میں موجود صیہونی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ
صیہونی حکومت کے عہدیداروں اور فوجی کمانڈروں نے غزہ میں لڑائی کے مشکل ہونے کا اعتراف کیا ہے اور اس حکومت کی فوج کی طرف سے ہلاکتوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ میں حصہ لینے والے کئی اسرائیلی فوجی دماغی امراض کا شکار ہو چکے ہیں۔