پوپ فرنسس کا ایٹمی تصادم کے بارے میں انتباہ

ایٹمی

🗓️

سچ خبریں:دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما نے روس اور یوکرین سے کہا کہ وہ ایٹمی تنازع شروع ہونے سے پہلے مذاکرات کی میز پر واپس آجائیں۔

دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس نے ایک بیان جاری کیا جس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے کہا گیا کہ وہ جنگ بندی کا اعلان کریں اور مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کشیدگی میں مزید اضافہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا باعث بن سکتا ہے جس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق پوپ نے یوکرین میں جنگ کو انسانیت کے لیے ایک خوفناک اور ناقابل تصور زخم قرار دیا جس کا بظاہر بھی کوئی خاتمہ نظر نہیں آتا،انہوں نے کہا کہ کچھ اعمال کبھی بھی جائز نہیں ہوتے، کبھی نہیں،یہ استدلال کرتے ہوئے کہ جنگ کبھی بھی حل نہیں ہے، پوپ فرانسس نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے متحارب فریقوں پر زور دیا کہ اس جنگ کا ایسا حل نکالا جائے جو طاقت کے ذریعے مسلط نہ ہو بلکہ متفقہ، منصفانہ اور مستحکم ہو، انہوں نے ہر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے حقوق کے احترام کی اہمیت پر بھی زور دیا، ان کے مطابق جنگ کا جاری رہنا جوہری تنازعات میں شدت کا باعث بن سکتا ہے جس کے ممکنہ طور پر نہ صرف اس میں ملوث فریقوں کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

بائیڈن میں ڈیمنشیا کی علامات

🗓️ 6 جون 2024سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے 81 سالہ جو بائیڈن کی

نذیر چوہان نے گرفتاری کا اعلان کردیا

🗓️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خریں) میڈیا سے گفتگو میں نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران

پی سی بی چیئرمین کو ستانے لگی کرسی کی فکر

🗓️ 1 مارچ 2021کراچی{سچ خبریں} پاکستان کرکٹ بورڈ {پی سی بی} کے چیئرمین احسان مانی

امریکی فوجی شام سے تیل چوری کرتے ہیں، شامی وزیر پٹرول نے سنسنی خیز انکشاف کردیا

🗓️ 28 مارچ 2021دمشق (سچ خبریں) شامی وزیر پٹرول نے امریکی فوجیوں کی چوری کے

ایران کے خلاف صیہونی سازشیں

🗓️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:ایک سابق صہیونی عہدیدار نے اپنے ایک انٹرویو میں تاکید کی

صیہونیوں کو گلے لگانے والوں کو ذلت کا سامنا

🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:جن عرب ممالک نے 2020 میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات

کیا غزہ میں جنگ بندی ہونے والی ہے؟

🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی چینل 14 نے انکشاف کیا کہ دوحہ غزہ کی

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات طے

🗓️ 7 مئی 2022لاہور(سچ خبریں) پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاملات طے پاگئے۔ میڈیا رپورٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے