?️
سچ خبریں:افغانستان کے ایک معروف میڈیا اور سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی نے ظلم کے خلاف لڑنے والے ہر مجاہد کا ساتھ دیا ہے چاہے وہ عراق اور شام میں ہو یا افغانستان میں۔
افغانستان کے معروف ثقافتی،سماجی اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے کارکن سید عیسی حسینی مزاری نے افغانستان کی صورتحال میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کے عنوان سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھیں اسلامی انقلاب کی کوکھ سے جنم لینے والی ایک عظیم اور مثالی شخصیت و رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی افغانستان کے مجاہدین کےلئے اخلاقی اورعقیدتی اور اسی طرح مجاہدانہ زندگی گزارنے کے حوالے سے مثالی اور آئیڈیل شخصیت تھے۔
انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی شروع سے ہی افغانستان کے عوام کے حامی اور افغانستان کے مجاہدین کے ساتھ تھے،سید عیسی حسینی مزاری نے افغانستان کے عوام کے لئے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی حمایت اور خدمات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے حتی افغانستان میں امریکہ نواز حکومتوں کے دور میں بھی افغانستان کے عوام کی مدد و حمایت کی ۔
واضح رہے کہ 3 جنوری 2020 کو دہشتگرد امریکی فوجیوں نے بغداد ایئرپورٹ کے قریب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اورعراق کی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابومہدی المہندس کو ان کے آٹھ ساتھیوں سمیت شہید کردیا تھا جبکہ جنرل قاسم سلیمانی عراقی حکومت کی دعوت پراس ملک کے دورے پرتھے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کا یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے کہا کہ ارجنٹائن اور دیگر
جنوری
اسحاق ڈار کی کویتی ہم منصب سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر زور
?️ 29 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
جولائی
ملک بھر میں اومیکرون کے کیسز میں اضافہ
?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق اومیکرون کے اسلام آباد میں17،
دسمبر
پاکستان میں آٹے کا بحران؛ قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:220 ملین کی آبادی والے ملک پاکستان جہاں روٹی روزمرہ کی
جنوری
مری واقعے سے ہمیں سبق ملا ہے: وزیر داخلہ
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ
جنوری
بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ واپس خزانے میں آئے گا، وزیرِاعظم
?️ 22 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ
فروری
اٹلی کی ۲۰۲۷ میں یوکرین کو نیٹو امداد فراہم کرنے کی مخالفت
?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں: ذرائعِ سیاست کے مطابق، یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی
جولائی
امریکی ہسپتالوں میں کورونا کا شکار بچوں کی تعداد کا ریکارڈ قائم
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کا کہنا ہے
جنوری