پنجشیر میں شدید لڑائی ؛جنگ کی حدود بڑھنے کا امکان

پنجشیر

?️

سچ خبریں:متعدد افغان سیاسی اور عسکری کمانڈروں اور کارکنوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر صوبہ پنجشیر کا کنٹرول سنبھالنے کے لیےطالبان کے بھاری حملے بند نہیں ہوں گے تو مزاحمتی قوتوں کی شمولیت سے جنگ کا جغرافیہ وسیع ہو جائے گا۔
افغان نیوز ذرائع نے وادی پنجشیر پر قبضہ کرنے کے لیے حالیہ دنوں میں طالبان کے بھاری حملوں کی اطلاع دی ہے، طالبان نے کل رات پنجشیر کے کچھ حصوں پر کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا ، ایک ایسا دعوی جسے مزاحمتی محاذ نے فوری طور پر مسترد کردیا،کہا جاتا ہے کہ صورتحال بدل رہی ہے ، دونوں فریق تنازعہ میں برتری کا دعویٰ کر رہے ہیں جبکہ سیکڑوں جنگجو مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کل رات پنجشیر پر قبضے کی خبروں نے طالبان کو کابل میں ہوائی فائرنگ کرنے پر اکسایا ، جس کے نتیجہ میں کئی افراد زخمی ہوئے،طالبان کے ترجمان بلال کریمی نے پنجشیر پر قبضہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے ہوائی فائنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا تاہم اس گروپ کے ارکان نے آدھی رات تک فائرنگ جاری رکھی۔

ایک طالبان عہدیدار احمد اللہ وثیق نے بتایا کہ پیران شہر پر قبضہ کر لیا گیا ہےجبکہ افغان قومی مزاحمتی قوتوں نے پنجشیر پر قبضے کے اعلان کو طالبان کی نفسیاتی جنگ اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ طالبان نے پنجشیر میں کوئی پیش رفت نہیں کی۔

درایں اثناافغانستان کے سابق نائب صدر امر اللہ صالح نے پنجشیر سے ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ جنگ شدید ہے اور حالات بہت مشکل ہیں ، لیکن پنجشیر میں مزاحمت جاری ہے،قابل ذکر ہے کہ کابل کے شمال میں پروان اور کاپیسا صوبوں میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ریلی نکالی اور طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجشیر میں لڑائی بند کردیں،لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر علاقے میں لڑائی جاری رہی تو لوگ اپنا دفاع کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔افغانستان کی جمعیت اسلامی پارٹی کے رہنما صلاح الدین ربانی نے بھی پنجشیر پر طالبان کے حملوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام کی مرضی پر توجہ نہ دی گئی اور مسئلہ مذاکرات سے حل نہ ہوا تو پورے ملک میں عوامی مزاحمت شروع ہوجائے گی۔

 

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا، صدر مملکت آصف زرداری

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے

امریکہ کو مشروط گرین لائٹ

?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ

لاکھوں برطانوی شہری انتہائی غربت کا شکار

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:ایک مغربی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں برطانوی شہریوں میں

ایرانی حملے میں صیہونیوں کا کون سا اہم ائربیس تباہ ہوا ہے؟

?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیوز چینل کی ویب سائٹ نے ایران کے حملے

بحرین کا اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شمولیت سے انکار

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی انتخابی ویب سائٹ

وزیر اعظم اوورسیزپاکستانیوں کے لئے ڈیجیٹل پورٹل کا آغاز کریں گے

?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ووٹ کے حق کے بعد وزیراعظم نے اوورسیزپاکستانیوں

لندن میں جنسی زیادتی کے واقعات کی تشویشناک شرح

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جنسی زیادتی کے واقعات کی

مسلسل حملوں کے باوجود فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے تباہ شدہ گھروں میں واپسی

?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے زمینی اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے