سچ خبریں: جاپانی اخبار نے اعلان کیا کہ اس نے ایسی معلومات حاصل کی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ نیٹو نے ٹوکیو میں دفتر کھولنے کا فیصلہ نامعلوم وقت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔
فرانس کی جانب سے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کا دفتر کھولنے پر اعتراض کے بعد جاپانی اخبار نِکی نے اعلان کیا کہ اس نے ایسی معلومات حاصل کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیٹو نے اس دفتر کو کھولنے کا فیصلہ موسم خزاں یا کسی اور وقت تک موخر کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے نیٹو نے لیتھوانیا میں اپنے دو روزہ اجلاس کے دوران جاپان کے شہر ٹوکیو میں اس دفتر کو کھولنے کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا تھا،ٹائمز آف جاپان نے اعلان کیا کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے نیٹو سیکرٹری جنرل کو ٹوکیو میں اس فوجی تنظیم کے دفتر کو دوبارہ کھولنے کے سلسلہ میں پیرس کی مخالفت سے آگاہ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا میں نیٹو کا پہلا دفتر کھولنے پر عالمی مخالفت
جاپانی ذرائع ابلاغ مطابق فرانسیسی صدر کے دفتر کے ایک اہلکار نے اس حوالے سے کہا کہ فرانسیسی صدر نے نیٹو کے سکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کو ٹوکیو میں دفتر کھولنے کے منصوبے کی اپنی مخالفت سے آگاہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہونا کیوں نہیں چاہتا؟
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ نیٹو شمالی بحر اوقیانوس کے خطے کی سلامتی کے لیے ایک فوجی اتحاد ہے، اس عہدیدار نے کہا کہ فرانسیسی فریق خطے سے باہر اس اتحاد کا دفتر کھولنے کے خیال کی حمایت نہیں کرتا، عہدیدار نے یہ بھی نشاندہی کی کہ جاپانی فریق ٹوکیو آفس کے نیٹو کے خیال پر عمل نہیں کرتا۔