نیٹو ممالک کے خلاف روس کے کسی بھی اقدام کا جواب دیں گے: بائیڈن

نیٹو

?️

سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا کہ ان کا ملک ماسکو کی جانب سے نیٹو کے رکن ممالک کے خلاف کسی بھی اقدام کا جواب دے گا اور یہ عالمی جنگ کا باعث بنے گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ ہم نیٹو کی سرزمین کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، بائیڈن نے مزید کہا کہ اسی لیے میں نے 12000 فوجی لٹویا، ایسٹونیا اور رومانیہ کو روسی سرحد پر بھیجے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیٹو ممالک کی طرف کوئی پیش قدمی ہوتی ہے تو میں اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ ہم جواب دیں گے جو تیسری عالمی جنگ ہو گی، اس کے لیے ہمارا ایک مقدس عہد ہے،یادرہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ امریکہ نیٹو کی سرزمین کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

درایں اثنا پینٹاگون کے ایک عہدہ دار نے بھی یوکرائن کے صدر اور دیگر یوکرائنی حکام کی طرف سے اس ملک میں نو فلائی زون کا اعلان کرنے کی بار بار کی درخواستوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نو فلائی زون کے اعلان کا مطلب روس اور نیٹو کے درمیان تصادم ہو گاجو نیٹو اور یوکرین کے مفاد میں نہیں۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ دنیا کو غیر مستحکم کرنے کے لیے نیٹو کو استعمال نہ کرے:چین

?️ 23 دسمبر 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا

برطانیہ کا مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اہم اعلان، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی

?️ 18 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) برطانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے

رمشا خان اور خوشحال خان نے بروقت معاوضہ نہ ملنے پر خاموشی توڑ دی۔

?️ 4 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں)مقبول اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان نے شوبز انڈسٹری

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے سبب پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر گزشتہ

سعودی عرب نے امریکی اتحاد میں شرکت کیوں نہیں کی؟

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک انگریزی میڈیا کی جانب سے جمعرات کو لکھے گئے تجزیے

صیہونی وزیر جنگ واشنگٹن میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے دورہ

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت اور فراہمی پر پابندی کی پاکستانی قرارداد اقوام متحدہ میں منظور

?️ 6 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جارحیت اور

دنیا بھر کے صارفین اسرائیلی دہشت گردی پر خوش ہیں: ایران کا شکر گزار ہے

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: دنیا بھر کے سوشل نیٹ ورکس پر صارفین نے صیہونیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے