?️
نیتن یاہو 42 قیدیوں کی موت کے ذمہ دار:اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ
غزہ میں قید اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی کابینہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کم از کم 42 قیدیوں کی ہلاکت کے براہِ راست ذمہ دار ہیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر مکمل قبضے کی فوجی کارروائی جاری رکھنے سے نہ صرف باقی قیدیوں بلکہ اسرائیلی فوجیوں کی زندگیاں بھی شدید خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق، قیدیوں کے خاندانوں نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے اسرا کی رہائی کے لیے جامع معاہدہ کرنے کے بجائے فوجی دباؤ کی پالیسی اپنائی، جس کے نتیجے میں یہ اموات ہوئیں۔
ان کا مؤقف ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ ہمارے بچوں کو سیاسی مقاصد کے لیے قربان کر رہی ہے۔ غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے نے صورتحال کو اور بھی خطرناک بنا دیا ہے، اس کے باوجود وہ آپریشن ختم کرنے کو تیار نہیں۔
ایک اسرائیلی قیدی کے والد نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اجتماعی احتجاج کی اپیل کی اور کہاایک ملین افراد سڑکوں پر نکلیں، تب دیکھتے ہیں سکیورٹی فورسز اس سیلاب کا مقابلہ کیسے کریں گی۔
انہوں نے ملک گیر عام ہڑتال، ایئرپورٹس بند کرنے اور دیگر سخت اقدامات کا مطالبہ کیا تاکہ حکومت پر حقیقی دباؤ ڈالا جا سکے۔یہ شدید ردعمل اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی معاشرے میں تل ابیب کی پالیسیوں اور قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر سخت اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔ قیدیوں کے اہل خانہ نیتن یاہو کو براہِ راست ذمہ دار قرار دیتے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری جنگ بندی معاہدہ کیا جائے اور فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ عمل میں لایا جائے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صہیونی میڈیا: اسرائیلی فوج لبنان کے دلدل میں دھنستی جا رہی ہے
?️ 26 اپریل 2026سچ خبریں: ایک صہیونی میڈیا نے مختلف محاذوں پر جنگ کے انتظام
اپریل
بائیڈن کے لیے نینسی پیلوسی کی بری خبرکیا ہے؟
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: آج بین الاقوامی میڈیا نے اعلان کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان
جولائی
سہیل وڑائچ کا عمران خان سے ملاقات کا احوال
?️ 23 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) سنیئر صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کل عمران
جولائی
ایران فخر و وقار کی علامت ہے؛ حزبالله کا ایران کو خراج تحسین
?️ 17 جون 2026سچ خبریں:حزبالله لبنان کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اسلامی جمہوریہ
جون
پاکستان نے کیا بلیسٹیک میزائل کا کامیاب تجربہ
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان فوج نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے بتایا کہ
مارچ
افغان ترک میں دوسری بڑی غیر ملکی آبادی
?️ 8 فروری 2025سچ خبریں: ترک شماریاتی ادارے نے ایڈریس پر مبنی آبادی کے اندراج
فروری
نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہے:روس
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے یوکرین کی جنگ میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی
اکتوبر
مریم نواز کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں سانپ کے کاٹنے کی ویکسین مہیا کرنے کا حکم
?️ 25 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں
اگست