نیب نے ہاؤسنگ مقدمہ میں علیم خان کے خلاف تحقیقات بند کردیں

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت کے اتحادی اور نئی تشکیل کردہ جماعت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر کو بڑا ریلیف ملا، جب گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے نئے قانون کے تحت ان کے خلاف زمینوں پر مبینہ قبضے اور تجاوزات کے خلاف تحقیقات بند کردیں۔

معروف پراپرٹی ٹائیکون علیم خان پر الزامات تھے کہ انہوں نے پارک ویو ولاز لاہور کے نام پر ریور ایج ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے عوامی گزرگاہوں پر غیرقانونی قبضہ اور توسیع کی جبکہ اسلام آباد میں بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کی غیر قانونی توسیع کی جبکہ انہوں نے حکام کی منظوری کے بغیر ہی پلاٹ فروخت کرکے عوام سے پیسے بٹورے۔

اس کے علاوہ لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے اعتراض عائد کیا تھا کہ یہ ہاؤسنگ سوسائٹی دریا کنارے زمین پر موجود ہے جسے رہائشی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

ایل ڈی اے نے موقف پیش کیا کہ دریا کنارے آبادی بنانے سے عوامی جانوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

نیب نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے علاوہ اس زمین کا شمار زرعی زمینوں میں ہوتا ہے اور یہ شہری آبادی نہیں بن سکتی اسی لیے اس منصوبے کی منظوری نہیں دی گئی تھی، اس کے باوجود ملزمان (علیم خان و دیگر) نے متعلقہ علاقے میں پلاٹس کی فروخت شروع کردی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ حتمی تحقیقاتی رپورٹس کے حقائق اور ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات نے واضح کیا ہے کہ قومی احتساب (ترمیمی) ایکٹ 2022 کی شق 31-بی (1) کے تحت علیم خان کے خلاف تحقیقات بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

تاہم ذرائع کے مطابق نیب نے علیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا مقدمہ بند نہیں کیا، جس کے تحت انہیں 2019ء میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ پاکستان تحریکِ انصاف کے صوبائی وزیر تھے۔

نیب ریکارڈ کے مطابق علیم خان نے اندرونِ اور بیرونِ ملک آمدن سے زائد اثاثے بنائے ہیں، علیم خان نے ریئل اسٹیٹ کاروبار کی غرض سے متعدد کمپنیاں قائم کیں اور ان میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی، انہوں نے لاہور کے مختلف اضلاع میں اپنی کمپنی میسرز اے اینڈ اے پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر 900 کنال سے زائد زمین خریدی اور مزید 600 کنال اراضی کے لیے ایڈوانس رقم بھی ادا کی جس حوالے سے سرمایہ کاری کی تفصیلات وہ فراہم نہیں کرسکے۔

نیب نے مؤقف اپنایا کہ 2006-2005ء میں اندرونِ ملک اثاثے بنانے کے علاوہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں آف شور کمپنیاں بھی بنائیں، ان آف شور کمپنیوں میں بڑی مالیت کے اثاثے موجود تھے جو علیم خان کی آمدن سے زائد ہیں۔

حال ہی میں نیب نے 16 ارب روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کے خلاف کرپشن کی تحقیقات بند کردیں، جس پر نیب نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ (ان کے خلاف) کرپشن کے کوئی بھی شواہد ڈھونڈنے میں ناکام رہا۔

قومی احتساب آرڈیننس 1999ء میں متعارف کردہ نئی ترامیم جس کے تحت وزیراعظم اور ان کے خاندان کو بری کردیا گیا تھا جبکہ موجودہ حکمران اتحاد کی جانب سے نیب قوانین میں ترمیم کے بعد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما اس سے مستفید ہورہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو کا غزہ میں خفیہ داخلہ ناکامی کی علامت 

?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے رہنماوں میں سے ایک باسم نعیم  نے صیہونی

OPCW نے 2017 میں روس کے ذخائر کو تباہ کرنے کی منظوری دی تھی

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:    امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے یوکرین میں

چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کا تقرر: عمر ایوب نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے 6 نام اسپیکر کو بھیج دیے

?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان

اسرائیل کو امریکہ کی سب سے بڑی فوجی امداد

?️ 12 مارچ 2025سچ خبریں: اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اپنی نئی

2021 میں صیہونیوں کے ہاتھوں 8000 فلسطینیوں کی گرفتاری

?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے مطالعہ کے مرکز نے کہا ہے کہ 2021

 امریکی صدر یکطرفہ طور پر غیرملکی امداد معطل نہیں کر سکتے:امریکی عدالت کا فیصلہ

?️ 6 ستمبر 2025 امریکی صدر یکطرفہ طور پر غیرملکی امداد معطل نہیں کر سکتے:امریکی عدالت

ہالینڈ میں ایران کے حق میں مظاہرے، سینکڑوں شہریوں کا جنگ کے خلاف احتجاج اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ

?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں:ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سینکڑوں افراد نے ایران کے

اپنا حال بہتر بنانے کے لئے ماضی سے سبق لیں: وزیر اعظم

?️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے