🗓️
سچ خبریں: ایک طرف نیتن یاہو کی کابینہ نے جمعہ کی رات سے غزہ کی پٹی پر حملوں میں شدت پیدا کر دی ہے دوسری طرف اسے ان خاندانوں کے خدشات کا جواب دینا چاہیے جن کے افراد کو فلسطینی اسلامی مزاحمت نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے احتجاجی ریلی
تل ابیب نے جمعے کی رات غزہ کی پٹی پر زمینی حملوں میں توسیع کا اعلان کیا جبکہ صیہونی اخبار یدیوت احرونٹ نے ہفتے کے روز خبر دی کہ غزہ کی پٹی میں موجود صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے اسرائیلی کابینہ سے ملاقات کی درخواست کی۔
اس صہیونی اخبار کے مطابق ان خاندانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے سامنے یہ وضاحت کی جائے کہ غزہ کی پٹی پر زمینی حملوں کے دوران صہیونی قیدیوں کی حفاظت کیسے کی جائے گی۔
درایں اثنا حماس تحریک کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے 24 اکتوبر کو اعلان کیا کہ غزہ میں 250 اسرائیلی قیدی ہیں جن میں سے 200 القسام کی قید میں ہیں جبکہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں متعدد صیہونی قیدی مارے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جہاں صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں اپنے افراد کے مارے جانے پر پریشان ہیں وہیں انسانی ہمدردی کی بنا پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی قید سے رہا ہونے والے قیدیوں نے قید کے دوران ان کے ساتھ مزاحمتی سلوک پر اطمینان کا اظہار کیا،
آزاد ہونے والے صہیونی قیدیوں میں سے ایک یوخفید لافشٹز نے اس سے پہلے قیدیوں کے ساتھ مزاحمتی سلوک کے بارے میں کہا کہ انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ قرآن کی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں اور ہمیں پریشان نہیں کریں گے،جو کھانا ہمیں دیا جاتا تھا مجاہدین بھی وہی کھاتے تھے۔
مزید پڑھیں: حماس کے پاس صہیونی قیدی ابھی تک زندہ ہیں
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ میں سے بعض نے کہا ہے کہ حالیہ تنازعات کے دوران گزشتہ رات ان کے لیے سب سے خوفناک رات تھی، ان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی صورتحال ان کے لیے غیر واضح ہے جب کہ غزہ شدید بمباری کا نشانہ ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونیوں کی فلسطینی قیدیوں کے خلاف کاروائیاں ناقابل معافی جرم ہیں: جہاد اسلامی
🗓️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے فلسطینی جنگی قیدیوں کے خلاف
ستمبر
افغان تعلیمی نظام تباہی کے دہانے پر
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:بچوں کے حقوق کی محافظ بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے
اکتوبر
بہترین کیمرا کا حامل ریڈمی کا معیاری فون متعارف
🗓️ 4 جون 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ فون بنانے کمپنی شیاؤمی نے اپنے برانڈ ریڈمی
جون
نئے برطانوی بادشاہ کا اپنے نوکروں کے ساتھ ذلت آمیز سلوک
🗓️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا کے صارفین نے انگلینڈ کے بادشاہ کے پہلے ورکنگ
ستمبر
چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کیلئے لائسنس جاری
🗓️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای
دسمبر
پیپلز پارٹی کے اویس قادر شاہ سندھ اسمبلی کے 12ویں اسپیکر منتخب
🗓️ 25 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے سید اویس قادر 111 ووٹ لے کر
فروری
کورونا پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے
🗓️ 23 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا پابندیوں کے
اگست
کیا روس جوہری تجربہ کر رہا ہے؟
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:کچھ ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ روس یوکرین یا
اکتوبر