?️
سچ خبریں:صیہونی سابق وزیر خزانہ نے بنجمن نیتن یاہو کی نئی قائم کردہ کابینہ کو صیہونیت کا خاتمہ قرار دیا۔
یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سابق اعلیٰ عہدیدار اور سابق وزیر خزانہ ایویگڈور لائبرمین نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی نئی کابینہ کا آغاز صیہونیت کا خاتمہ ہے، اخبار کے مطابق سابق صیہونی وزیر خزانہ اور اسرائیل بیٹن پارٹی کے سربراہ ایویگڈور لائبرمین نے کنیسٹ دھڑے کے اجلاس میں بنیامین نیتن یاہو کی نئی قائم کردہ کابینہ کو صیہونیت کا خاتمہ قرار دیا۔
نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف اپنی تند و تیز تقریر میں انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کی چھٹی حکومت کا قیام اسرائیلی ریاست کا خاتمہ نہیں بلکہ صیہونیت کا خاتمہ ہے،درایں اثنا صیہونی حکومت کی فوج کے شمالی علاقے کے سابق ڈپٹی کمانڈر صیہونی جنرل ایال بن ریوین نے بھی اس حکومت کی نئی کابینہ کے آغاز پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو کے غیر ذمہ دارانہ فیصلوں سے اسرائیل کی سلامتی کو خطرہ ہے۔
صہیونی فوج کے شمالی علاقے کے سابق ڈپٹی کمانڈر نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ نیتن یاہو اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کے فیصلے اسرائیل کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے کتنے غیر ذمہ دارانہ ہیں ، انہوں نے صیہونی وزیر خزانہ کی کمان میں موجود افراد اور اسرائیلی فوج کے درمیان ناگزیر تصادم کے بارے میں اپنے خوف اور تشویش کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
ہیریس ٹرمپ کی ابتدائی فتح سے نمٹنے کے لیے تیار
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں صرف 3 دن باقی ہیں، کملا
نومبر
ملازمہ تشدد کیس: عدالت ایسا کچھ نہیں کرے گی، جس سے کسی کا حق متاثر ہو، چیف جسٹس عامر فاروق
?️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس
ستمبر
بعد میں پتا چلتا ہے جن کی شادیاں نہیں چل رہی تھیں، وہ کہیں اور بھی چل رہے تھے، جویریہ سعود
?️ 5 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ جویریہ سعود نے کہا ہے کہ جن افراد
جون
قدس اور مسجد اقصیٰ پر صیہونی حکومت کا کوئی حق نہیں: حماس
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: حماس کے سیاسی لیڈر عزت الرشق نے اتوار کو کہا
مئی
وزیراعظم کی جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون
جنوری
وزیراعظم 29 جولائی کو اپ گریڈ بزنس ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ حنیف عباسی
?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے
جولائی
معروف سیاست دان خاتون بیگم نسیم ولی خان کا انتقال ہوگیا
?️ 16 مئی 2021پشاور(سچ خبریں) معروف سیاستدان خاتون اورعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی
مئی
نواز شریف پاکستان آئیں اور سزا بھگتیں: فرخ حبیب
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
ستمبر