🗓️
سچ خبریں:صہیونی حکومت کے وزیر اعظم نے تبدیلی والی حکومت تشکیل دینےاورا ن کے12 سالہ اقتدار کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا
روس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاھو نے اتوار کو کہا کہ نئی اتحادی حکومت جمہوریت کی تاریخ میں "سب سے بڑے انتخابی دھوکہ دہی” کا نتیجہ ہے ، ،انہوں نے لیکوڈ پارٹی کے پارلیمانی اجلاس کے آغاز میں پارٹی کے ممبروں کو بتایا کہ ہم اسرائیل کی تاریخ یہاں تک کہ جمہوریت کی تاریخ کے سب سے بڑی انتخابی دھوکہ دہی کو دیکھ رہے ہیں،انہوں نے یمینا پارٹی کے رہنما نفتالی بینیٹ کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ یش عتید پارٹی کے رہنما یئرلاپڈ کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے تاہم انھوں نے ایسا کیا جس سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کو دھوکا دیا گیا ہے تبھی وہ مزاحمت کر رہے ہیں اس لیے کہ خاموشی ٹھیک نہیں ہے۔
یادرہے کہ لاپڈاور بینیٹ نے گذشتہ بدھ کو آٹھ مختلف سیاسی جماعتوں کی مخلوط حکومت بنانے کے معاہدے کا اعلان کیا تھا کہ اگر وہ کنسیٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیتے ہیں تو نیتن یاہو کی 12 سالہ صدارت کا خاتمہ ہوجائے گا ۔
قابل ذکر ہے کہ نیتن یاھو نے نئی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے یہ بھی کہاکہ میں اور لیکوڈ میں میرے حلیف اس جعلی حکومت کے قیام کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں اور اگر اس کی تشکیل ہوبھی جاتی ہے تو ہم اسے بہت جلد ختم کردیں گے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن محاذ جس "تبدیلی حکومت” کی تشکیل کے لئے کوشاں ہے وہ یہودی ریاست کے مفادات کی ضمانت نہیں دے سکے گا۔
نیتن یاھو نے زور دے کر کہا کہ اگلی حکومت ایک بہت ہی خطرناک بائیں بازو کی حکومت ہے جو "دہشت گردی” کی حمایت پر مبنی ہے ، جو اسرائیل کے لئے خطرہ ہے اور اگر حکومت تشکیل دی گئی تو وہ اسے برطرف کر دیں گے،موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بائیں بازو کی حکومت غزہ کی پٹی یا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اسرائیل کے خلاف فیصلوں سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے میں ناکام ہے نیز ایران کو اپنے جوہری ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔
نیتن یاھو نے دائیں بازو کی جماعتوں یمینا اور نیو امید کے ممبروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے موقف کی توثیق کریں اور نئی حکومت کے خلاف ووٹ دیں،انہوں نے کہاکہ جو بھی دائیں بازو کا ہے وہ بائیں بازو کی حکومت کو ووٹ نہیں دے گا اور جو بائیں بازو کی حکومت کو ووٹ دے گا وہ دائیں بازو کا نہیں ہے،موجودہ اسرائیلی وزیر اعظم نے شباک کے سربراہ کے حالیہ ریمارکس اور ان پر لگائے جانے والے الزامات کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کنسیٹ میں "تبدیلی محاذ” کے نمائندوں کو بھڑکانے کے الزامات لگائے اور زور دیا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ مزید اشتعال انگیز کاروائیوں میں ملوث ہیں ، جن میں انھیں اور ان کےلواحقین کو قتل کرنے کی دھمکی بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی حکومت پر تنقید کا مطلب یہ نہیں کہ وہ تشدد کو ہوا دیں، ہر لفظ کو اشتعال انگیز نہیں سمجھا جاسکتا، یہاں اظہار رائے کی آزادی ہے اور ہر شہری اس سے فائدہ اٹھا سکتاہے اور تنقید کا مطلب اشتعال انگیزی نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج ایک خطرناک موڑ کی طرف گامزن
🗓️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے جمعے کے روز اطلاع دی
مارچ
امریکہ کیوں صیہونی سعودی دوستی کرانے کے لیے ٹکریں مار رہا ہے؟
🗓️ 22 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ ہفتوں کے دوران مغربی ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت اور
جون
پیوٹن اور السیسی کا مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کی تاکید
🗓️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے
اکتوبر
امریکی نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان
🗓️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکہ میں 2021 کے دوران خودکشیوں کی تعداد میں
اکتوبر
واشنگٹن اپنے فوجیوں کو منشیات فراہم کرتا ہے:پینٹاگون کے سابق عہدہ دار
🗓️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے ایک سابق اعلیٰ سکیورٹی عہدہ دار کا کہنا ہے
ستمبر
امریکہ کی مزید صیہونی قبضے کی مخالفت
🗓️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفیر تھامس نائیڈز نے کہا کہ امریکی
جنوری
مبینہ دھاندلی کیخلاف درخواست، الیکشن کمیشن کو فارم 45، 46، 47 کی مصدقہ نقول جمع کرانے کی ہدایت
🗓️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن ٹریبونل نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی
مئی
’جمال جمالو کدو‘ پر یشما گل کے ڈانس کی ویڈیو وائرل
🗓️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں: اداکارہ یشما گل اور ان کی سہیلیوں کی جانب سے
دسمبر