نفرت جیت گئی فن ہار گیا

نفرت

🗓️

سچ خبریں:ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ نے مسلم کامیڈین منور فاروقی کو اپنا پروگرام منسوخ کرنے پر مجبور کر دیا جس کے بعد انھوں نے کہا کہ نفرت جیت گئی فن ہار گیا۔
ہندو انتہا پسند گروپوں کے دباؤ اور ان کی دھمکیوں کے بعد بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے اپنے بارہ روزہ پروگرام منسوخ ہونے کے بعد سلسلہ وار ٹویٹس میں اعلان کیا کہ نفرت کی فتح ہوئی اور فن ناکام ہو گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے ساتھ وہ مزید اپنے فنی کام کو جاری نہیں رکھ سکتے اور انہیں اپنی اسٹینڈ اپ کامیڈی کو الوداع کہنا چاہیے،رپورٹ کے مطابق اس سال کے شروع میں، ہندوتوا (ایک ہندوستانی انتہا پسند) گروپ نے منور فاروقی کے پروگرام میں خلل ڈالا اور اندور میں ان کے ساتھی کو ہراساں کیا۔

واضح رہے کہ فاروقی کو ایک پروگرام کے بعد ایک ماہ جیل بھی ہوئی جہاں سے باہر آنےکے بعد انھوں نے پھر ٹوئٹ کیا کہ میں ایک مذاق کی وجہ سے ایک ماہ کے لیے جیل میں رہا ہوں، اس سے فنکاروں کے ساتھ ناانصافی کی انتہا ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستانی پارلیمنٹ میں نیشنل کانگریس پارٹی کے رکن شِشی تارور نے انتہا پسندوں کی کاروائی کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار پر پابندیاں مختلف طریقوں سے استعمال کی جا رہی ہیں لیکن ایک مزاح نگار کو دھمکیاں دینا انتہائی افسوس ناک اور شرمناک ہے۔

 

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن نے رانا ثناء اللہ اور اویس لغاری پر کسا شکنجہ

🗓️ 6 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اور اویس لغاری کی انتخابی

جاسوس ڈرون مار گرائے جانے پر صہیونی میڈیا کا ردعمل

🗓️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کا حوالہ

کیا اسرائیل اپنے قیدیوں تک پہنچ سکے گا ؟

🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے العربی الجدید نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ

عرب لیگ کی صیہونیوں کو دھمکی

🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:عرب لیگ نے جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت کی

دنیا بھر میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہرے

🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے

پاکستان میں عام سوگ

🗓️ 20 مئی 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے ایران کے صدر اور ان کے

مسلمانوں کے قتل عام کے وقت اسرائیل میں اسلامی ممالک کے سفیر کیا کرتے ہیں؟

🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے جرائم میں آٹھ ہزار سے

شاہ سلمان کی برطرفی اور نئی تنصیبات

🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:اتوار کو سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے