?️
نتن یاہو کی جانب سے انتخابات سے قبل دروزی برادری کو ساتھ ملانے کی کوششیں
اسرائیلی وزیراعظم اور لیکود پارٹی کے سربراہ بنیامین نتنیاہو نے آئندہ عام انتخابات (2026) سے قبل اپنی جماعت کی سیاسی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے دروزی برادری کی حمایت حاصل کرنے کی مہم تیز کر دی ہے۔
عبرانی روزنامہ معاریو کے مطابق، لیکود پارٹی کی قانونی کمیٹی اتوار کے روز ایک تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے 100 نئے دروزی ارکان کو پارٹی کی مرکزی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد دروزی ووٹرز میں اثر و رسوخ بڑھانا اور انتخابی حمایت حاصل کرنا بتایا گیا ہے۔
یہ پیشرفت اس وقت ہو رہی ہے جب تل ابیب حکومت شام کے صوبہ سویدا میں مقیم دروزی برادری کی حمایت کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے شام کے دروزیوں کو عسکری اور امدادی تعاون فراہم کیے جانے کے بعد، مقبوضہ فلسطین کے دروزیوں سے لیکود پارٹی کی حمایت کی اپیل کی گئی ہے۔
لیکود کے ذرائع کے مطابق، ہزاروں دروزی شہریوں نے حالیہ ہفتوں میں پارٹی میں شمولیت کی درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ ایک سینئر لیکود عہدیدار نے کہا کہ پارٹی کو دروزی برادری سے بڑی تعداد میں فارم موصول ہوئے ہیں، جو انتخابات سے قبل پارٹی کے لیے ایک اہم موقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دہائی میں قوم-ریاست قانون کے نفاذ کے بعد لیکود کی مرکزی کمیٹی میں دروزی نمائندوں کی تعداد 113 سے کم ہو کر 31 رہ گئی تھی، جس کے باعث برادری میں ناراضی پائی جاتی ہے۔
لیکود اس بار "تاریخی اصلاح” اور دروزی برادری کے ساتھ اتحاد مضبوط کرنے” کے نام پر اپنی ساکھ بحال کرنے اور ووٹ بینک میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
معاریو کی رپورٹ کے مطابق، پارٹی کے متعدد وزراء، جن میں میکی زوہر (وزیر ثقافت و کھیل)، گیلا گیملئل (وزیر سائنس و ٹیکنالوجی)، میری ریگیو (وزیر ٹرانسپورٹ)، حییم کاتس (وزیر سیاحت) اور نیر برکات شامل ہیں، نے دروزی برادری کے لیکود میں شامل ہونے کی حمایت کی ہے۔
ذرائع کے مطابق، اگر پارٹی کی قانونی کمیٹی نے اس تجویز کی منظوری دے دی، تو دروزی ارکان کی تعداد چار گنا بڑھ جائے گی، جس سے نتن یاہو کو آئندہ انتخابات میں اپنی سیاسی طاقت برقرار رکھنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
داسو واقعہ کی تحقیقات آخری مراحل میں ہے
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ
جولائی
جنگ بندی کے باوجود غزہ میں نسل کشی جاری
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: یورو-میڈ انسانی حقوق واچ (ای ایم ایچ آر) نے ایک
نومبر
ایران، چین اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات
?️ 8 جون 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ تہران، بیجنگ اور
جون
جنگ بندی کے مذاکرات میں خلل ڈالنے کے لیے صیہونیوں کی نئی چال
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی رکاوٹوں کے سائے میں غزہ کی جنگ بندی
مارچ
فلسطینیوں کا صہیونی اسپتال کے سامنے مظاہرہ
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی قوم کے حامیوں نے صیہونی جیل میں قید فلسیطی شہری
اگست
روس نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو شرمناک قرار دے دیا
?️ 5 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)روس نے پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکا کی جانب
اپریل
قطر پر حملہ عرب ممالک کے امریکہ پر اعتماد میں کمی کا باعث بنا: واشنگٹن پوسٹ
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ریاست کی
ستمبر
مشرف نے امریکا کے کہنے پر فوج کو قبائلی علاقوں میں بھیجا
?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں بیان دیتے
جولائی