جوہر ٹاؤن دھماکے میں بیرونی عناصر ملوث ہونے پر تحقیقات جاری

جوہر ٹاؤن دھماکے میں بیرونی عناصر ملوث ہونے پر تحقیقات جاری

?️

لاہور(سچ خبریں) جوہر ٹاؤن دھماکے کے حوالے سےقانون نافذ کرنے والے اداروں (ایل ای اے) کی جانب سے  تحقیقات جاری ہیں ابتدائی اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردی کی کارروائی کے پیچھے بیرونی عناصرکے ملوث ہونے کے شبہے کے بعد صوبائی دارالحکومت اور اسلام آباد کو ہائی الرٹ رہنے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایل ای اے نے گرفتار ملزم پیٹر پال ڈیوڈ کے گھر پر چھاپہ مارا اور اہم دستاویزات برآمد کیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ واقعے میں بیرونی عناصر کے ہاتھ ہیں، مزید یہ کہ خیبر پختونخوا اور لاہور سے دو مقامی سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

تفتیشی ٹیم کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پیٹرپال ڈیوڈ کی رہائش گاہ کراچی میں محمود آباد میں واقع ہے اور برآمد ہونے والے پاکستانی پاسپورٹ سے معلوم چلا کہ اس نے متحدہ عرب امارات کے متعدد دورے کیے اور اس کے پاس اوورسیز پاکستانی قومی شناختی کارڈ بھی تھا۔

عہدیدار نے بتایا ملزم دوسرے ملک کی شہریت بھی رکھتا ہے اور اس نے ایک ایسے عرب ملک کا دورہ کیا تھا جہاں کہا جاتا ہے کہ اسے دھماکے کرنے کا کام سونپا گیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں رونما ہونے والی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کے پس منظرمیں بم دھماکے کے بارے میں اعلیٰ سطح اجلاسوں میں تبادلہ خیال ہوا اور ایسے مزید دھماکوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ کا امریکی وفاقی عدالت سے عجیب مطالبہ

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف عدالتی مقدمات کے وقت پر

تھانہ شادمان کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستِ ضمانت مسترد

?️ 17 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ شادمان کیس میں رہنما

ٹرمپ کے وینزوئلا پر حملے کی اصل وجہ؛صیہونی اخبار کی زبانی

?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار نے وینزوئلا کے 1.7 ٹریلین ڈالر مالیت کے تیل

خوفناک تشدد کے صیہونی مراکز میں کیا ہو رہا ہے؟/ بجلی کے جھٹکوں سے بھولنے تک

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی خبر رساں ادارے نے اپنی مستند رپورٹ میں

یوکرین کی جنگ نے مغربیوں کی انسان دوستی کو ظاہر کیا

?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:       یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز کے

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان

?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا

فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 27 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد

وزیراعظم کی کرکٹ گراؤنڈ کے اطراف میں درخت لگانے کی ہداہت

?️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج بنی گالہ کے قریب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے