?️
نیتن یاہو کے گریٹر اسرائیل منصوبے نے عرب ممالک سے تعلقات کی بحالی کو ختم کر دیا
یروشلم میں شائع ہونے والے ایک تجزیے کے مطابق، اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے بعض انتہاپسند وزرا کے دباؤ پر گریٹر اسرائیل منصوبے کو آگے بڑھانے کی کوششیں عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے عمل کو سخت نقصان پہنچا سکتی ہیں۔
ہفتے کو اسرائیلی روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل میں شائع ہونے والے مضمون میں کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) کی سابق رکن اور عرب دنیا کی ماہر تجزیہ کار کسنیا اسوتلووا نے کہا کہ نیتانیاہو کی موجودہ پالیسی، خصوصاً مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کے توسیعی منصوبے، ابوظہبی سمیت کئی عرب ریاستوں کو اسرائیل سے دور کر سکتے ہیں۔
اسوتلووا کے مطابق، متحدہ عرب امارات نے 2020 کے ابراہیم معاہدے کے وقت یہ شرط رکھی تھی کہ اسرائیل مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوشش ترک کرے گا۔ مگر آج جب وزیرِمالیات بتسلئیل سموتریچ اور دیگر انتہاپسند وزرا اس منصوبے کو دوبارہ زندہ کرنے پر تُلے ہیں، تو امارات نے واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل کو یا تو الحاق کا راستہ اختیار کرنا ہوگا یا تعلقات کی بحالی کا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر الحاق کا منصوبہ آگے بڑھایا گیا تو نہ صرف امارات بلکہ بحرین، مراکش، اردن اور مصر بھی تعلقات پر نظرثانی کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں اسرائیل دوبارہ اُس تنہائی کی طرف جا سکتا ہے جو اُسے 1948 میں اپنے قیام کے وقت درپیش تھی۔
مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیتانیاہو شام کے بعض علاقوں پر قبضے اور مصر کے ساتھ گیس معاہدے میں تاخیر جیسے اقدامات کے ذریعے گریٹر اسرائیل کے تصور کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔ مصر پہلے ہی نیتانیاہو کی اُن تجاویز کو مسترد کر چکا ہے جن میں غزہ کے لاکھوں فلسطینیوں کو مصر منتقل کرنے کی بات کی گئی تھی۔
تجزیہ کار کے مطابق، نیتانیاہو اگر اپنے اتحادی انتہاپسند وزرا کو قابو میں نہ لائے تو وہ عرب دنیا کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کے لیے گورکن ثابت ہوں گے اور وہ سب کچھ ضائع کر دیں گے جس کے لیے اسرائیل نے سات دہائیوں سے زیادہ وقت صرف کیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مصر سے متحدہ عرب امارات کے سفیر ملک بدر
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:مصری حکام نے قاہرہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر کو
دسمبر
الجزیرہ کی صحافی شیرین ابو عاقلہ کے قاتل کی شناخت منظر عام پر
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:تحقیقی دستاویز کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ الجزیرہ کی شہید
مئی
آرمی ایکٹ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، سندھ بار کونسل
?️ 7 ستمبر 2023 اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ بار کونسل نے پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ
ستمبر
غزہ جنگ جاری رہی تو بھاری جانی نقصان ہوگا؛صیہونی فوج کے اعلیٰ افسر کا انتباہ
?️ 15 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے سینئر جنرل اسحاق بریک نے خبردار کیا
مئی
نااہل سیاستدانوں کو آگ بھی بجھنا نہیں آتا :ٹرمپ
?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں:کیليفورنيا کے جنوب میں جاری تباہ کن آتشزدگی کے دوران، امریکہ
جنوری
پوپ فرانسس کو معزول کرنے کی سازش
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:ایک گمنام پادری کا کہنا ہے پوپ بینیڈکٹ XVI کی موت
جنوری
صیہونیوں کے لیے دنیا میں کوئی جگہ نہیں
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا بھر میں صہیونیوں کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش
جنوری
ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے۔ وزیراعظم
?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری
جون