سچ خبریں:نائیجر کی وزارت داخلہ نے پیر کی صبح بتایا کہ اس ملک کے جنوب مغرب میں دہشت گردوں کے حملے میں 15 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نائیجر کے جنوب مغرب میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے سات فوجیوں کے علاوہ اس ملک کے چھ دیگر فوجی لاپتہ ہیں، نائیجر کی وزارت نے بتایا کہ بیہ حملہ برکینا فاسو کے قریب جنوب مغربی نائیجر کے تورودی ضلع میں ہوا۔
نائیجر کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ اس ملک کی فوج پر ابتدائی طور پر مسلح دہشت گرد گروہوں نے گھات لگا کر کیا جس کے بعد فوج کی زخمیوں کو وہاں سےنکالنے کی کوشش کے دوران ایک دیسی ساختہ بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 15 افرادہلاک ، سات زخمی اور دیگر چھ لاپتہ ہوگئے ۔
نائیجر کی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زمینی افواج جنگی طیاروں کی مدد سے علاقے میں بڑے پیمانے پر کلین اپ آپریشن کر رہی ہیں جس کا مقصد دہشت گردوں کو تباہ کرنا ہے،واضح رہے کہ تورودی علاقہ نائیجر ، برکینا فاسو اور مالی کے درمیان سرحدی مثلث پر تلابری کے جنوب مغرب میں واقع ہے جو حالیہ برسوں میں القاعدہ سے وابستہ گروہوں اور داعش دہشت گرد گروہ کی خونی کاروائیوں کا ہدف رہا ہے۔