?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے باخبر ذرائع نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بنیامین نیتن یاہو کو دورہ امریکہ کی دعوت دینے میں ناکامی کے حوالے سے واشنگٹن میں تل ابیب کے سفیر کی کارکردگی پر اس حکومت کے وزیر اعظم کے غصے کی خبر دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سفارتی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو واشنگٹن میں تل ابیب کے سفیر صیہونی صدر اسحاق ہرزوگ کے بھائی مائیک ہرزوگ کی کارکردگی سے سخت ناراض اور غیر مطمئن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور اسرائیل کے درمیان پہلا براہ راست تصادم
اس رپورٹ کے مطابق جسے صیہونی حکومت کے چینل 13 نے شائع کیا ہے، مائیک ہرزوگ کے ساتھ چند روز قبل ہونے والی ملاقات میں نیتن یاہو نے تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان کشیدہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے انہیں وائٹ ہاؤس کی جانب سے دورہ امریکہ کی دعوت نہ دینے پر برہمی کا اظہار کیا،ملاقات میں انہوں نے مائیک سے کہا کہ آپ کو مجھےوائٹ ہاؤس مدعو کرنے کے لیے زیادہ محنت کرنا ہوگی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق نیتن یاہو صیہونی صدر کے آنے والے دنوں میں نیویارک اور واشنگٹن کے دورے نیز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات سے خوش نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات عروج پر
یاد رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں اپنی ایک تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ جو بائیڈن کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دینے والے پہلے شخص اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو تھے لیکن انہوں نے پھر بھی انہیں وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت نہیں دی۔
بہت سے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ نیتن یاہو کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت نہ دینے کی وجوہات عدالتی اصلاحات اور مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع کے حوالے سے نیتن یاہو کی حکومت اور ان کی کابینہ کے انتہاپسند وزراء ہیں۔
صیہونی تجزیہ کاروں نے نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف امریکی صدر جو بائیڈن کی سی این این سے حالیہ گفتگو کو واشنگٹن اور تل ابیب کے تعلقات میں گہری کشیدگی کا اشارہ قرار دیا۔
اس ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران، نیتن یاہو کی کابینہ کے وزراء کے نام لیے بغیر، بائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو کے وزراء مغربی کنارے کی نازک صورتحال کی وجہ ہیں۔
مشہور خبریں۔
سانگھڑ اور ملیر میں پیپلز پارٹی، پشین میں مشترکہ امیدوار فاتح
?️ 17 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} کل صوبہ سندھ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخبات
فروری
یوکرین جنگ میں بائیڈن کی کارکردگی سے امریکی ناراض
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے تازہ ترین
مئی
غزہ کے الشفا ہسپتال کے ارد گرد 500 فلسطینیوں کی بلاجواز گرفتاری
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے حالیہ دنوں میں غزہ کی پٹی کے
مارچ
امریکہ کی افغانستان میں اپنے فوجیوں کے جرائم کو چھپانے کی کوشش
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: وکی لیکس نے جنگی جرائم سے بچنے کے لیے مختلف
اگست
چینی میڈیا: چین اور امریکہ کے درمیان بات چیت ہی واحد صحیح آپشن ہے
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: چین اور امریکہ کے صدور کے درمیان حالیہ ٹیلی فون
جون
مغرب دوسرے ملکوں کے ساتھ کیسے چالیں چلتا ہے؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغرب "یوکرین امن
ستمبر
غزہ میں فلسطینی مزاحمت کی اسرائیلی مفادات کے خلاف مربوط کارروائیاں
?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کے جنگجوؤں نے صیونیستی ریاست
اکتوبر
صہیونی حکومت کو ایک اور خوفناک اقتصادی دھچکا
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: موجودہ جنگ کے دوران مقبوضہ علاقوں کے لیے غیر ملکی
اکتوبر