?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر شدت اختیار کر رہی ہے جو بہت تشویشناک ہے موجودہ صورتحال سےسے نمٹنے کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہے ، کورونا کا پھیلاؤ روکنے اور معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے کام کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد طارق محمود نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وبائی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کی خدمات کو سراہا۔
ملاقات میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملک میں وبا کی تیسری لہر بڑھ رہی ہے۔ کورونا کا پھیلاؤ روکنے اور معاشی مضمرات سے نمٹنے کیلئے کام کررہے ہیں، مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کامیابی سے جاری ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی صورت حال بگڑتی جارہی ہے، جس کے باعث حالت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کرونا وائرس کی تیسری لہر سے متعلق جاری کردہ اعداد و شمار سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 14 ہزار 613 ہوگئی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بچے بھی کورونا کا شکار ہو رہے ہیں اسی دوران لاہورمیں کورونا وائرس نے مزید تین بچوں کو اپنی لیپٹ میں لے لیا ہے، جن میں سے دو بچوں کو چلڈرن اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جس کے بعد چلڈرن اسپتال میں متاثرہ بچوں کی تعداد چودہ ہوگئی۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب کا دعویٰ آپریشن العاد کے ذمہ داروں کی گرفتاری
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے عبوری صیہونی حکومت کی فوج کے حوالے
مئی
شام میں امریکی فوجی گندم چوری کر کے لے جاتے ہوئے
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے آج دوپہر
جون
اسرائیل،غزہ جنگ میں فتح حصل کرنے میں ناکام
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ کے تقریباً 5 ماہ گزرنے کے بعد بھی
فروری
القادر ٹرسٹ کیس: نیب نے عمران خان کو دستاویزات کے ساتھ کل طلب کرلیا
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف (پی
مئی
صہیونیوں کے ساتھ سرحدی تنازع میں حزب اللہ کی جیت ہوگی:عطوان
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے ساتھ تصادم سے بچنے کے لیے صیہونی حکومت
اگست
دو سال سے بھی کم عرصے میں ٹرمپ کی ناکامیوں سے بھرا سیاسی ریکارڈ؛ فرانسیسی اخبار کا تجزیہ
?️ 18 اگست 2026سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لی مونڈے نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت
اگست
ایران کے خلاف صیہونی جارحیت پر چین کا ردعمل
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:چین نے ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی جارحیت اور
جون
پیوٹن کی ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کو دھمکی
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے ماسکو میں دہشت گردانہ حملے کے
مارچ