?️
سچ خبریں:ایک صیہونی ربی نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی سعودی یہودیوں کا مرکزی ربی بن جائیں گے کیونکہ انھیں وہاں سب جانتے ہیں۔
عربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ربی یعقوب یسرائیل هرتسوع نے مکور ریشون اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی سعودی عر ب کے یہودیوں کے اہم ربی بن جائیں گے اس لیےکہ اس ملک میں یہودیوں کی بڑی آبادی ہے،انہوں نے مزید کہا کہمیں 25 سالوں سے زراعت کے شعبے میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کر رہا ہوں ،ہمارے درمیان اختلافات موجود تھے، تاہم حالیہ برسوں کے دوران ان اختلافات میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سعودیوں کو ہرہفتے توریت کی ایک تصویر یا ویڈیو نظر آتی ہے جو یا تو اگلی نسل کو منتقل کردی جاتی ہے یا ہمارے پاس واپس آجاتی ہے۔ آل سعود پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے متعلق اپنے نظریے کوتبدیل کریں جس کے نتیجہ میں کسی بھی صورت میں صورتحال ہمارے حق میں ہے۔
صیہونی ربی نے کہا کہ سعودی عرب میں ، وزارت داخلہ سے لے کر وزارت خارجہ یہاں تک کہ سب سے زیادہ محروم علاقوں تک ہر کوئی مجھے جانتا ہے، مجھے یقین ہے کہ آل سعود اگلے ایک یا دو سال میں یہودی مرکز تعمیر کرے گا ، جیسے متحدہ عرب امارات یہودی سنٹر نے تعمیر کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بحرین اور متحدہ عرب امارات سمیت صیہونی حکومت کے ساتھ بعض عرب ممالک کے مابین تعلقات معمول پر آنے کے بعد امکان ہے کہ سعودی عرب جلد ہی اس حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات ظاہر کردے گا،قابل ذکر ہے کہ صیہونی عہدہ داروں کی جانب سے اس طرح کا دعوی پہلی بار نہیں کیا گیا ہے بلکہ اس سے پہلے بھی متعدد صیہونی عہدہ دار کہہ چکے ہیں کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے خفیہ تعلقات پچھلی کئی دہائیوں سے جاری ہیں تاہم وہ ایران کے خوف سے انھیں منظر عام پر لانے سے کتراتا ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن میں جاری جنگ کو فوری طور پر بند ہونا چاہیئے: اقوام متحدہ
?️ 17 جون 2021اردن (سچ خبریں) اردن کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران، یمن
جون
2021 میں بحرین کی حکومت کو 2.5 بلین کا خسارہ
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: بحرین کا مالی خسارہ سال 2021 میں 953 ملین دینار
دسمبر
بن سلمان نے اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے سیکورٹی یونٹ قائم کیا
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے
اگست
2008 کے بعد سے اسرائیلی فوج پر رہائشیوں کے اعتماد میں کمی
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: القدس نیٹ ایک اسرائیلی ادارے کی طرف سے کرائے گئے
جنوری
محمود اچکزئی کی کال پر بلوچستان میں ہڑتال؛ سڑکیں بند‘ مارکیٹس کو تالے‘ کئی کارکن گرفتار
?️ 8 ستمبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی
ستمبر
ٹرمپ: پہلی پوٹن-زیلینسکی ملاقات میرے بغیر ہونی چاہیے
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہ
اگست
صیہونی حکام کی غزہ جانے والے امدادی ٹرکوں کی لوٹ مار کی اجازت؛صیہونی اخبار کا انکشاف
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی فوج نے مسلح افراد کو غزہ میں امدادی سامان لے
نومبر
کیا یمن کو دوسرا شام بنایا جا سکتا ہے؟
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی نیشنل سیلف ریسکیو گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے سعودی
جنوری