?️
سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شہر مودیعین میں تفریحی اور تجارتی مرکز یشپرو میں زبردست آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔
مقبوضہ علاقوں میں مشتبہ آتشزدگی کے سلسلے نے اس بار مودیعین شہر میں تفریحی تجارتی مرکز یشپیرو کو نشانہ بنایا،صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق فائر فائٹرز کی 4 ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد اس شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
واضح رہے کہ یشپیرو تفریحی تجارتی مرکز مودیعین شہر کے اہم تجارتی مراکز میں سے ایک ہے جس کا انفراسٹرکچر 25 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے، یہ مرکز اس سے قبل بھی ایک بار شعلوں کا شکار ہوا تھا، اس شاپنگ سینٹر کی مقبوضہ علاقے کے دیگر شہروں میں اور بھی شاخیں ہیں جن میں مقبوضہ بیت المقدس میں عین کاریم، کریات گاٹ،نیس زیوناہ، بیت شعان،آراد” اور بئر شوع شامل ہیں۔
یاد رہے کہ آگ کی وجہ کے ابتدائی جائزوں میں یشپیرو شاپنگ سینٹر کی بجلی کی تقسیم کی پوسٹوں میں سے ایک میں خرابی کا اعلان کیا گیا، واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں صیہونی حکومت کے بہت سے اہم انفراسٹرکچر بشمول پاور پلانٹس، فوجی اڈے، اسٹور، ریستوران اور تجارتی مراکز میں آگ لگ چکی ہے جس کو صیہونی حکام بجلی کے نظام میں خلل قرار دے رہے ہیں تاہم حقیقت کیا ہے یہ وقت گزرنے کے ساتھ پتا چلے گا۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کے ایران کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں نرمی
?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایران اور
مارچ
اپنے ملک میں تو ایک بیلون بھی برداشت نہیں،خود چاہے جو بھی کرؤ:یمنی عہدیدار
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
فروری
یورپی یونین کا فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف بیان
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سون کوہن وون برگڈورف نے
جون
حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ، ایڈوائزری جاری
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں
جولائی
سڈنی میں امریکی قونصل خانے کی تباہی
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: سڈنی میں امریکی قونصل خانے کی عمارت میں گزشتہ نصف
جون
تائیوان نے چین کے ایک ملک دو نظام کے منصوبے کو مسترد کیا
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کی وزارت خارجہ نے جمعرات 11 اگست کو اعلان
اگست
یوکرین کا بحران سیاسی طور پر حل ہونا چاہیے:ایران
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:ایرانی وزیر خارجہ نے روس یوکرین جنگ کے سلسلہ میں اپنے
جولائی
پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی سندھ میں سیلاب آج داخل ہونے کا امکان
?️ 6 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی
ستمبر