مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال؛صیہونیوں کی نیندیں حرام

صیہونی

?️

سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی مجاہدین کی طرف سے صیہونی اہداف کے خلاف 18 مزاحمتی کاروائیاں کی گئیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق فلسطینی ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر معطی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 18 مختلف مزاحمتی کاروائیاں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی حکومت کی جیلوں میں 170 فلسطینی بچوں پر تشدد

اس مرکز نے نشاندہی کی کہ ان کاروائیوں میں فائرنگ کے دو واقعات، سرد ہتھیاروں سے حملوں کی کوشش کے دو واقعات، صیہونی فوجیوں کے راستے میں بم دھماکے، آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ، آباد کاروں کی گاڑیوں پر حملے، چار احتجاجی ریلیاں اور قابض افواج کے ساتھ جھڑپوں کے سات واقعات شامل ہیں۔ ۔

13 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال
فلسطینی قیدیوں کے نگراں کلب نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے قیدیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے،اس سے قبل 6 فلسطینی قیدیوں نے ریمون جیل میں اپنی عارضی نظربندی کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

اس مرکز نے نشاندہی کی کہ ان 13 قیدیوں کی بھوک ہڑتال عوفر جیل اور صیہونی حکومت کی دیگر جیلوں میں عارضی طور پر نظر بند قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: صیہونی ریاست کی صورتحال؛سید حسن نصراللہ کی زبانی

ترمسایا گاؤں پر قابض آباد کاروں کا حملہ
مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ قابض صہیونی آباد کاروں نے آج ہفتے کی صبح رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع ترمسایا گاؤں میں فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا اور ان کی گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچایا۔

اریحا میں صہیونی بستی پر فائرنگ
مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ اریحا واقع میں عقبہ جبر کیمپ کے جنوب میں صہیونی بستی کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

مشہور خبریں۔

روس کے خلاف نئی پابندیوں پر یورپی معاہدہ

?️ 31 مئی 2022سچ خبریں:  ایک سینئر یورپی اہلکار نے منگل کی صبح اتفاق رائے

مشہور امریکی اداکارہ کی غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی ہالی ووڈ اداکارہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی

255 امریکی یہودی تاجروں کی جانب سے اسرائیل سے اپنے فنڈز واپس لینے کی دھمکی

?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:چینل 12 کے مطابق 255 امریکی یہودی سرمایہ دار جنہوں نے

امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے ایک لیڈر کو 18 سال قید کی سزا

?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے

سینٹ کام کے کمانڈر اسرائیل کے دورے پر کیوں جا رہے ہیں؟

?️ 8 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا آج

نیتن یاہو پر ایران کے حملوں کا خوف طاری 

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا کہ ایران کے

حیفا میں بجلی کی خرابی کی وجہ سے درجنوں دھماکے

?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی خبر رساں ذرائع اور مقبوضہ علاقوں کے مکینوں کے

ہیومن رائٹس واچ کا اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے یورپی یونین سے مطالبہ

?️ 18 اکتوبر 2025سچ خبریں: یورپ اینڈ میڈیٹرینین ہیومن رائٹس واچ نامی تنظیم، جس نے غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے