مقبوضہ فلسطین میں صحافی کا قتل

صحافی

🗓️

سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اتوار کی شب مقبوضہ فلسطین کے شہر ام الفہم میں ایک صحافی کو قتل کرنے کی اطلاع دی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق صحافی نضال اغباریہ کو مقبوضہ شہر ام الفہم میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا، ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق متذکرہ صحافی کو اتوار کے روز گولی ماری گئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ، آخرکار اس کی جان بچانے کی کوششیں کارگر ثابت نہ ہوسکیں اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق اغباریہ کو جسم کے اوپری حصے میں گولی لگی جس کے باعث وہ شہید ہو گئے، یاد رہے کہ اس رپورٹر کے گھر پر بھی جون 2021 میں حملہ کیا گیا تھا

قابل ذکر ہہے کہ اس صحافی کی موت کے ساتھ ہی 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں اس سال کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 72 ہو گئی ہے،تاہم ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس صحافی کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، واضح رہے کہ صہیونی فوج نے گزشتہ تین ماہ کے دوران شیرین ابو عاقلہ سمیت کم از کم دو فلسطینی صحافیوں کو براہ راست فائرنگ کر کے شہید کر دیا اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی رہی۔

 

مشہور خبریں۔

کیا پاکستان برکس میں شامل ہو گا؟

🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی

اردنی بادشاہ کا غذائی تحفظ پر صہیونیوں کے ساتھ تعاون پر زور

🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ اردن کی پالیسیوں کی ہم آہنگی کو

غیر قانونی سگریٹ سے حکومت کو سالانہ 300 ارب روپے کا نقصان

🗓️ 22 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی

نابلس کا محاصرہ ایک جرم ہے:حماس

🗓️ 25 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے مغربی کنارے کے محصور

میلبورن یونیورسٹی کی جانب سے صیہونی حکومت کا بائیکاٹ

🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   نیو عرب ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی

یورپی یونین کی اسرائیل سے مضحکہ خیز اپیل

🗓️ 12 مئی 2024سچ خبریں: ایسے وقت میں جبکہ صیہونی حکومت غزہ کے عوام کے

امریکہ میں قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

🗓️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ ایک طرف صارفین کی طرف

پریانتھا کمارا قتل کیس:عدالت نے پہلے ملزم کو سزا سنا دی

🗓️ 21 جنوری 2022گوجرانولہ (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کماراقتل کیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے