🗓️
سچ خبریں:مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں شہادت طلبانہ کاروائیوں میں شدت آنے کے بعد بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں تیسرے انتفاضہ کے آثار بڑھ رہے ہیں۔
تل ابیب نے حال ہی میں یروشلم اور مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید شہادت طلبانہ کاروائیوں کے امکان کے بارے میں اپنے انتباہات میں اضافہ کیا ہے، وہ مسئلہ جس کی وجہ سے عبرانی حلقوں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ یروشلم پر زور دیا ہے وہ خطرے کے اہم علاقوں میں سے ایک بن گیا ہے۔
المیادین نیوز ویب سائٹ نے حال ہی میں اطلاع دی ہے کہ فلسطینی مزاحمت نے دشمن کو مسلمانوں کے مقدس مقامات اور مقبوضہ بیت المقدس کے خلاف مجرمانہ کاروائیوں کے جاری رہنے کے بارے میں خبردار کیا تھا نیز کہا تھا کہ اسرائیلی حمایت یافتہ آبادکاروں کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کو روکا جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا توقابضین کے خلاف عوامی اور فوجی مزاحمت کو تیز کر دیا جائے گا،یادرےہ کہ اس کا عملی طور پر اشارہ القدس میں حالیہ شہادت طلبانہ آپریشن سے ہوا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس میں ایک آپریشن کیا گیا جس کے دوران ایک صہیونی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، یہ کاروائی مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے حصہ میں واقع باب الصلالہ کے علاقے میں تینتالیس سالہ فلسطینی مجاہد فادی ابو شخیدم نے کی جسے صہیونیوں نے گولی مار کر شہید کر دیا۔
المیادین نے مزید کہا کہ آپریشن سے پہلے کئی دیگر آپریشنز کیے گئے جن میں سے کچھ منظم تھے اور فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے باضابطہ طور پراس کی ذمہ داری قبول کی تھی جبکہ دیگر انفرادی طور پر کیے گئے تھے جن میں سب سے اہم مسلح حملے تھے۔
ایک لبنانی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ قابض اس وقت اس سوال کا جواب تلاش کر رہے ہیں کہ کیا آپریشن قدس ذاتی محرکات اور منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا تھایایہ ایک منظم آپریشن تھا جو مزاحمت کے محور سے وابستہ فلسطینی گروپ نے کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
بابری مسجد کے بعد صوفی بزرگ حضرت معین الدین چشتی کی درگاہ ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر
🗓️ 17 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت میں شہید بابری مسجد کی جگہ پر
جنوری
نوکیا فونز کا عہد ختم ہونے کے قریب
🗓️ 3 فروری 2024سچ خبریں: کئی سال تک دنیا بھر میں مقبول فون برانڈ کا
فروری
اسماعیل ہنیہ کا ترکی دورہ، غرب اردن کی آزادی کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 14 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے
مارچ
جنوبی افغانستان میں زلزلے سے 280 افراد ہلاک اور 500 زخمی
🗓️ 22 جون 2022سچ خبریں: صوبہ پکتیکا کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ صوبے
جون
تین ماہ کی تاخیر کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت 40 قائمہ کمیٹیاں تشکیل
🗓️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بالآخر تین
جون
پاکستان سیلاب کے بعد اربوں ڈالرز کے مزید قرضوں کا خواہاں ہے، رپورٹ
🗓️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) معروف عالمی جریدے ’فنانشل ٹائمز‘ نے رپورٹ کیا ہے
اکتوبر
جانسن پر اعتماد ؛ سانس لینے کا ایک مختصر موقع
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں: برطانیہ کے وزیر اعظم رہنے والے وارث جانسن پیر کو
جون
نواز شریف بہترین اداکاری کر کے باہر چلا گیا
🗓️ 19 جولائی 2021کشمیر(سچ خبریں) اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا
جولائی