سچ خبریں:عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ الخلیل میں ابراہیم مسجد کے قریب ایک صہیونی آباد کار کو چاقو سے وار کر کے زخمی کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عبرانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ الخلیل میں ابراہیم مسجد کے قریب ایک فلسطینی خاتون نے چاقو سے وار کر کے ایک صیہونی آبادکار کو زخمی کر دیا، انہوں نے زمین پر گی ہوئی خاتون کے گردکھڑے قابض فوجیوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔
تاہم عبرانی یا فلسطینی ذرائع میں سے کسی میں بھی اس خاتون کی شناخت یا اس کےزخمی ہونے کا ذکر نہیں ہے، فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ آباد کاروں اور قابض فوج نے الخلیل شہر میں مسجد حضرت ابراہیم کے قریب 65 سالہ خاتون پر حملہ کیا، مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ آبادکاروں میں سے ایک نے سڑک عبور کرنے والی خاتون پر حملہ کیا اور پھر دعویٰ کیا کہ وہ اس پر سرد ہتھیار سے حملہ کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔
قابض فورسز نے خاتون پر حملہ کرکے اسے بے ہوش کر دیااس کے بعد اسرائیلی ریسکیورز کو مدد کے لیے بلایا اور بالآخر اسے گرفتار کر لیا، تاہم ان کی صحت کی حالت کے بارے میں ابھی تک صحیح معلومات نہیں مل سکی ہیں۔