سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے شمال مغرب میں ایک نوجوان فلسطینی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جبکہ اس کے ایک گھنٹے بعد ایک اور فلسطینی نوجوان کو ایک آباکار نے گاڑی سے کچل کر شہیدکر دیا۔
القدس اخبار کی رپورٹ کے مطابق آج (جمعرات) صبح اکیس دالہ فلسطینی نوجوان بکیر حشاش کو صیہونی عسکریت پسندوں نے نابلس (شمال مغرب) کے جنوب میں بلاطہ کیمپ پر حملے کے دوران گولی مار کر شہید کر دیا،رپورٹ کے مطابق کیمپ پر صہیونی حملے کے بعد شدید جھڑپیں شروع ہوئیں جن میں صہیونی فوج نے گولیوں اور گیس بموں کا استعمال کیا۔
اس دوران ایک نوجوان فلسطینی کے سر میں گولی لگی، جسے رفیدیا ہسپتال لے جایا گیا لیکن زخموں کی شدت کے باعث چند منٹ بعد ہی وہ شہید ہو گیا۔
دوسری جانب شہاب نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ مغربی کنارے کے مغرب میں واقع گاؤں "صفا” کا رہنے والا ایک اور 25 سالہ فلسطینی نوجوان مصطفی یاسین فطنہ کام پر جا رہا تھا کہ اسے صیہونی آبادکار نے گاڑی سے کچل کر شہید کر دیا،یادرہے کہ چند روز قبل بھی صیہونی جنگجوؤں نے مغربی کنارے میں آپریشن کے بہانے ایک فلسطینی شہری کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔