مغربی کنارے اور یروشلم میں فلسطینیوں کے گھروں پر صیہونیوں کے حملے

یروشلم

?️

سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی عسکریت پسندوں نے گذشتہ رات مغربی کنارے اور یروشلم کے کئی علاقوں پر چھاپے مارے پر اور متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
عرب 48ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی عسکریت پسندوں نے اتوار کی صبح مغربی مغربی کنارے اور یروشلم کے کئی علاقوں پر حملہ کیا جس کے بعد ان کے اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں،واضح رہے کہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپوں اور گرفتاریوں کا منظر تقریباروزانہ کا معمول بن چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ کے عزون قصبے میں طارق سلیم نامی ایک نوجوان کو گرفتار کیا ، اس کے علاوہ آنسو گیس فائر کی جس کے نتیجے میں کئی افراد کا دم گھٹنے کا شکار ہوئے،ادھر صوبہ جنین میں اسرائیلی فورسز نےیعبد قصبے میں واقع فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپہ مارا اور لوٹ مار مچائی۔

درایں اثنا صوبہ نابلس میں کوہ صبیح کے ارد گرد فلسطینی شہریوں اور صیہونی دہشتگردوں کے درمیان آدھی رات تک جھڑپیں جاری رہیں جبکہ مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی عسکریت پسندوں نے یروشلم کے نواحی علاقے میں دو نوجوان فلسطینیوں کو نشانہ بنایا اور باب العامود کے علاقے اور صلاح الدین اسٹریٹ میں سعدی برقان نامی نوجوان کا تعاقب کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔

ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قابض حکومت نے گذشتہ جولائی میں فلسطینی حقوق کی 3886 خلاف ورزیوں اور فلسطینی شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کی، رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہریوں کے گھروں پر 115 چھاپےجبکہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں پر 325 چھاپے ریکارڈ کیے گئے ، اس کے علاوہ خواتین اور بچوں سمیت 406 شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔

 

مشہور خبریں۔

غزہ ریاست: نیتن یاہو غزہ پر قبضہ کرنے اور نسل کشی کی جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے اسٹیٹ انفارمیشن آفس نے غزہ پر قبضہ نہ

صیہونیوں پر ایران کا خوف و ہراس

?️ 17 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں پر ایران کا اس قدر خوف و ہراس طاری ہے

غزہ جنگ کے بارے میں بائیڈن کا ایک اور جھوٹ

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز سے دو

غزہ کی حمایت ایک مذہبی فریضہ

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں اور فلسطین

العربیہ نیٹ ورک کے بائیکاٹ اور لائسنس کی منسوخی کی وجہ کیا ہے؟

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی قومی اور اسلامی دھارے نے ایک بیان میں العربیہ اور

آرمی چیف نے پولیو کے خاتمے کو قومی کاز اور قومی کوشش قرار دیا

?️ 10 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے

تل ابیب میں ایک اردنی کا آپریشن

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ نے آج تل ابیب میں صیہونی آباد کاروں

اسرائیل پر غزہ میں جرائم کا مقدمہ چلایا جائے

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے غزہ کی پٹی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے