سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے نابلس میں آج صبح ہونے والی فائرنگ کی کارروائی کو سراہا جس کے نتیجے میں دو صیہونی زخمی ہوئے۔
شہاب نیوز ویب سائٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے نابلس میں آج صبح ہونے والی فائرنگ کی کارروائی کو سراہا جس کے نتیجے میں دو صیہونی زخمی ہوئے، اس سلسلے میں انہوں نے تاکید کی کہ ہم نابلس شہر پر صیہونی آبادکاروں کے حملے کے خلاف فلسطینیوں کے بہادرانہ آپریشن کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس کی تعریف کرتے ہیں۔
حازم قاسم نے مزید کہا کہ یہ شوٹنگ آپریشن مغربی کنارے میں مزاحمت کے خلاف جامع فوجی آپریشن کے دوران صہیونی فوج کے ریکارڈ میں ایک نئی ناکامی تصور کیا جاتا ہے، انہوں نے تاکید کی کہ اس آپریشن سے یہ حقیقت ایک بار پھر آشکار ہوئی کہ پورا مغربی کنارہ ایک وسیع بغاوت کے دہانے پر ہے جو فلسطینی قوم کے اہداف کے حصول تک نہیں رکے گی۔
حماس کے ترجمان نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ نابلس کے مشرق میں شوٹنگ آپریشن نے ظاہر کیا کہ قابض حکومت تمام تر قتل و غارت گری اور گرفتاریوں کے باوجود مغربی کنارے میں مزاحمتی تحریکوں کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ صیہونیوں کو جان لینا چاہیے کہ شہید ابراہیم النابلسی اور ان کے ساتھیوں کا قتل نابلس اور مغربی کنارے کے تمام شہروں میں مزاحمت کی آگ کو بھڑکا دے گا۔