?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کا وحشیانہ رویہ اور مسلسل بمباری شدت کے ساتھ جاری ہے۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر صیہونی حکومت کی مسلسل بمباری جاری ہے،میکسار سیٹلائٹ کمپنی نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری کے اثرات کی تصاویر شائع کی ہیں جن کی بنیاد پر غزہ کی پٹی کے کئی حصوں کو ملبے کے ڈھیروں کی شکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر صہیونیوں کا بزدلانہ شبخون
اطلاعات کے مطابق اب زیادہ تر بمباری شمالی غزہ کی پٹی کے مغربی علاقوں میں ہو رہی ہے۔
این بی سی نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے ایک رپورٹ میں کہا کہ بائیڈن نے نتن یاہو کے ساتھ فون کال میں غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کو کہا۔
تاہم اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جبیلیہ شہر میں ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا، صیہونی کی فوج نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم غزہ کی پٹی میں اپنے وسیع حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اس بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہم نے ایک دن میں تیسری بار الفرقان محلے میں 450 سے زائد اہداف پر حملہ کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی کی حمایت میں مغربی کنارے کے کئی شہروں، قصبوں، دیہاتوں اور کیمپوں میں بڑے پیمانے پر جلوس نکالے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی حمایت میں رام اللہ، جنین، قلقیلیہ، طولکرم، الخلیل، طوباس، نابلس، اریحا، قلندیہ اور شعافات میں دسیوں ہزار افراد نے زبردست مارچ میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں: غزہ کی پٹی میں تمام اسرائیلی بستیاں غیر قانونی ہیں: اقوام متحدہ
فلسطین میں بچوں اور خواتین کی شہادتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،اطلاعات کے مطابق گزشتہ چار دنوں میں 260 بچوں اور 230 خواتین کی شہادت ہوئی اور اس تباہ کن اعدادوشمار سے صیہونی حکومت کے اہداف کی نوعیت واضح ہوجاتی ہے۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے امتیازی سلوک کے خلاف سخت کارروائی کرے
?️ 22 مارچ 2021روم (سچ خبریں) انسانی حقوق کی تنظیموں نے اقوام متحدہ سے فلسطینیوں
مارچ
وزیر اعظم کی پریانتھاکمارا کی بیوہ کو رقم عطیہ کرنے پر تاجر برادری کی تعریف
?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن شہری
جنوری
آل خلیفہ کا صیہونی عہدہ دار کا استقبال،بحرانی عوام کا احتجاج
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:بحرین کے عوام نے اس ملک کے دار الحکومت منامہ اور
مارچ
211 روزہ جنگ کے دوران غزہ میں کتنے فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے؟
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے گذشتہ سال
مئی
پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت دو گنا ہو چکی ہے
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
نومبر
سیالکوٹ سانحہ: پولیس نے مزید 18 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا
?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)سیالکوٹ معاملے پر پولیس نے مزید 18 مرکزی ملزمان کو
دسمبر
امریکی محکمہ خارجہ کا وفد رواں ہفتے پاکستان پہنچے گا
?️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ کا وفد دو طرفہ تعلقات
فروری
اسرائیل کے جرائم کے باوجود بائیڈن نے غزہ میں نسل کشی کو مسترد کیا!
?️ 21 مئی 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے منگل کی صبح ایک بار پھر غزہ
مئی