🗓️
سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع دیر الزور صوبے میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے۔
العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مشرق میں واقع صوبہ دیرالزور میں 2 امریکی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے، رپورٹ کے مطابق جمعے کی رات دیر الزور (فرات کے مشرق) میں واقع العمر اور کونیکو آئل اور گیس فیلڈز میں امریکہ کے دو غیر قانونی اڈوں پر 20 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان راکٹ حملوں کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے کونیکو گیس فیلڈ پر پرواز کی،دوسری جانب ایک امریکی فوجی عہدیدار نے قطر کے الجزیرہ چینل کو بتایا کہ مشرقی شام میں امریکی اڈوں میں سے ایک کو 8 میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا،انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واشنگٹن اس راکٹ حملے کے نقصان کا اندازہ لگا رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی حکام نے مذکورہ حملے کی سرکاری طور پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نقصانات اور ہلاکتوں کا تخمینہ لگا رہے ہیں جبکہ سی این این کا کہنا تھا کہ ایران سے منسلک عسکریت پسند گروپوں نے دیرالزور کے قریب تیل اور گیس کے فیلڈ کے قریب امریکی فورسز کو کئی میزائلوں سے نشانہ بنایا، تاہم اس حملے میں امریکی افواج کی ہلاکتوں کے درست اعدادوشمار دستیاب نہیں!
سیبیاس نیوز نے ایک رپورت میں لکھا کہ شمال مشرقی شام میں امریکی فوجی اڈوں پر نئے میزائل حملے کیے گئے ہیں،یاد رہے کہ یہ حملے اسی علاقے میں امریکی زیرقیادت اتحاد کے ایک فوجی اڈے پر کیے جانے والے ڈرون حملے جس میں ایک امریکی فوجی کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کے ٹھیک ایک دن بعد ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف
🗓️ 2 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے
مئی
کلبھوشن یادیو کا کیس مسلم لیگ ن نے بگاڑا: وزیر خارجہ
🗓️ 13 جون 2021ملتان(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ
جون
یروشلم میں 5 امریکیوں کے زخمی ہونے پر واشنگٹن کا ردعمل
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے آج
اگست
نواز شریف کی سیاست کے 2 جز ہیں: شہزاد اکبر
🗓️ 31 جنوری 2021نواز شریف کی سیاست کے 2 جز ہیں: شہزاد اکبر اسلام آباد(سچ
جنوری
ہماری حکومت کرپشن کرنے والوں سے کبھی مفاہمت نہیں کرے گی
🗓️ 11 دسمبر 2021میانوالی(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے آپ سے
دسمبر
ایران سے ڈیزل کی درآمد نے امریکہ کو پریشان کر دیا ہے: حزب اللہ
🗓️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے ایک انٹرویو میں کہا
ستمبر
غزہ جنگ میں امریکہ کے مشکل حالات پر شامی ماہر کا تجزیہ
🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:العفیف نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کے
دسمبر
صیہونی حکومت کی ناکامی ناقابل تلافی کیوں ہے؟
🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:عرب 48 نیوز کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس اور فلسطینی
اکتوبر